حدیث نمبر: 3787
٣٧٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: (نا) (١) هشيم قال: (أخبرنا) (٢) الشيباني عن ⦗٣٢٤⦘ (جواب) (٣) بن عبيد اللَّه التيمي قال: (حدثنا) (٤) يزيد بن شريك التيمي أبو إبراهيم (التيمي) (٥) قال: سألت عمر بن الخطاب عن القراءة خلف الإمام فقال) (٦) لي: اقرأ، قال: قلت: وإن كانت خلفك؟ قال: كان كلنت خلفي، قال: وإن قرأت؟ (قال: وإن قرأت) (٧) (٨).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید بن شریک تیمی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن خطاب سے امام کے پیچھے قراءت کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ امام کے پیچھے قراءت کرو۔ میں نے عرض کیا اگر آپ کے پیچھے نماز پڑھوں پھر بھی ؟ انہوں نے فرمایا میرے پیچھے نماز پڑھو پھر بھی۔ میں نے کہا اگر آپ قراءت کریں پھر بھی ؟ انہوں نے فرمایا ہاں، پھر بھی۔
حدیث نمبر: 3788
٣٧٨٨ - (حدثنا) (١) هشيم قال: أخبرنا أبو (بشر) (٢) عن مجاهد قال: سمعت عبد اللَّه بن عمرو بن العاص يقرأ خلف الإمام في صلاة الظهر من سورة مريم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبدا للہ بن عمرو بن عاص کو ظہر کی نماز میں امام کے پیچھے سورة مریم کی تلاوت کرتے سنا ہے۔
حدیث نمبر: 3789
٣٧٨٩ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا حصين قال: صليت إلى جنب عبيد اللَّه بن عبد اللَّه بن عتبة قال: فسمعته يقرأ خلف الإمام قال: فلقيت مجاهدا فذكرت له ذلك (١) فقال مجاهد: سمعت عبد اللَّه بن عمرو يقرأ خلف الإمام (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حصین کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ کے ساتھ نماز پڑھی۔ میں نے انہیں امام کے پیچھے قراءت کرتے ہوئے سنا۔ اس کے بعد میری ملاقات حضرت مجاہد سے ہوئی اور میں نے ان سے اس بات کا ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے حضرت عبدا للہ بن عمرو کو امام کے پیچھے قراءت کرتے سنا ہے۔
حدیث نمبر: 3790
٣٧٩٠ - حدثنا ابن علية عن ليث عن عبد الرحمن بن (ثروان) (١) عن (هزيل) (٢) عن عبد اللَّه بن مسعود: أنه قرأ في العصر خلف الإمام في الركعتين ⦗٣٢٥⦘ بفاتحة الكتاب (وبسورة) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ھذیل فرماتے ہیں کہ حضرت عبدا للہ بن مسعودنے عصر کی نماز میں امام کے پیچھے پہلی دو رکعتوں میں سورة الفاتحہ اور ایک سورت کی تلاوت کی۔
حدیث نمبر: 3791
٣٧٩١ - حدثنا شريك عن أشعث بن (سليم) (١) عن أبي مريم الأسدي عن عبد اللَّه قال: صليت إلى جنبه فسمعته يقرأ خلف بعض الأمراء في الظهر والعصر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مریم اسدی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ کے ساتھ نماز پڑھی۔ میں نے سنا کہ وہ ایک امیر کے پیچھے ظہر اور عصر کی نماز میں قراءت کر رہے تھے۔
حدیث نمبر: 3792
٣٧٩٢ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري عن عبيد اللَّه بن أبي رافع: أن عليا كان يقول: اقرأ في الظهر والعصر خلف الإمام في كل ركعة بأم الكتاب وسورة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ ظہر اور عصر میں ا مام کے پیچھے ہر رکعت میں سورۃ ا لفاتحہ اور ایک سورت کی تلاوت کرو۔
حدیث نمبر: 3793
٣٧٩٣ - حدثنا حفص بن غياث عن أشعث عن الحكم وحماد: أن عليا كان يأمر بالقراءة خلف الإمام (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت علیامام کے پیچھے قراءت کا حکم دیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3794
٣٧٩٤ - حدثنا حفص عن ليث عن عطاء عن ابن عباس قال: لا تدع أن تقرأ خلف الإمام بفاتحة الكتاب (جهر) (١) أو لم يجهر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ امام کے پیچھے سورة الفاتحہ کی تلاوت ضرور کرو خواہ وہ اونچی آواز سے قراءت کررہا ہو یا آہستہ آواز سے۔
حدیث نمبر: 3795
٣٧٩٥ - حدثنا ابن نمير قال: (حدثنا) (١) (محمد) (٢) بن إسحاق عن مكحول عن محمود بن الربيع عن عبادة بن الصامت قال: صلى بنا رسول اللَّه ﷺ صلاة ⦗٣٢٦⦘ العشاء فثقلت عليه القراءة، فلما انصرف قال: "لَعَلَّكُمْ تَقْرَأونَ خَلْفَ إِمَامِكُمْ"، قال: قلنا: أجل يا رسول اللَّه إنا لنفعل. قال: "فَلَا تَفْعَلُوا إِلَّا بأُمّ الْقُرآنِ؛ فَإِنَّهُ لَا صَلَاةَ إِلَّا بِهَا" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبادہ بن صامت فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں عشاء کی نماز پڑھائی، نماز میں آپ کو قراءت بوجھل محسوس ہورہی تھی۔ جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو آپ نے فرمایا کہ شاید تم اپنے امام کے پیچھے قراءت کررہے تھے ؟ ہم نے کہا جی ہاں، یا رسول اللہ ! ہم ایسا ہی کررہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم امام کے پیچھے صرف سورة الفاتحہ کی تلاوت کیا کرو، کیونکہ اس کے بغیر نماز نہیں ہوتی۔
حدیث نمبر: 3796
٣٧٩٦ - حدثنا هشيم قال: أنا خالد عن أبي قلابة: أن رسول اللَّه ﷺ قال لأصحابه: "هَلْ تَقْرَأونَ خَلْفَ إِمَامِكُمْ؟ " (فقال) (١) بعض: نعم، وقال بعض: لا، فقال: "إِنْ كُنْتُم لَابُدَّ فَاعِلينَ فَلْيَقْرَأ أَحَدُكُمْ فَاتِحَةَ الْكِتَابِ فِي نَفْسِهِ" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ساتھیوں سے فرمایا کہ کیا تم اپنے امام کے پیچھے قراءت کرتے ہو ؟ بعض نے کہا جی ہاں اور بعض نے انکار کیا تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اگر تم نے قراءت کرنی ہی ہو تو اپنے دل میں صرف سور ۃ الفاتحہ کی تلاوت کرلیا کرو۔
حدیث نمبر: 3797
٣٧٩٧ - حدثنا وكيع قال: (حدثنا) (١) سفيان عن خالد عن أبي قلابة عن محمد ابن أبي عائشة عن رجل من أصحاب النبي ﷺ عن النبي ﷺ بنحو من حديث هشيم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 3798
٣٧٩٨ - حدثنا غندر عن شعبة عن أبي الفيض قال: سمعت أبا شيبة المهري يحدث عن معاذ أنه قال في الرجل يصلي خلف الإمام: إذا كان يسمع قراءته قرأ: ⦗٣٢٧⦘ ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ [الإخلاص: ١] و ﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ﴾ [الناس: ١] و ﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ﴾ [الفلق: ١]. قال شعبة: أو (نحوها) (١)، وإذا كان لا يسمع القراءة فليقرأ، ولا يؤذ من عن يمينه ومن عن شماله (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معاذ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی امام کے پیچھے نماز پڑھ رہا ہو، اب اگر وہ امام کی قراءت سن رہا ہے تو سورة الاخلاص، سورة الناس اور سورة الفلق کی تلاوت کرلے۔ اور اگر امام کی قراءت نہیں سن رہا تو خود قراءت کرلے، لیکن اپنے دائیں بائیں کھڑے لوگوں کو تکلیف نہ دے۔
حدیث نمبر: 3799
٣٧٩٩ - حدثنا أبو خالد عن داود عن الشعبي قال: أنت بالخيار (إن) (١) شئت فاقرأ وإن شئت (فاعتد) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اس بارے میں تمہیں اختیار ہے، چاہو تو قراءت کرلو اور چاہو تو امام کی قراءت سے کام چلا لو۔
حدیث نمبر: 3800
٣٨٠٠ - حدثنا ابن نمير عن عبد الملك عن سعيد بن جبير قال: إذا لم تسمع قراءة الإمام فاقرأ في نفسك إن شئت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اگر تم امام کی قراءت نہیں سن رہے تو اگر چاہو تو اپنے دل میں قراءت کرلو۔
حدیث نمبر: 3801
٣٨٠١ - حدثنا هشيم قال: (أخبرني) (١) منصور ويونس عن الحسن: أنه كان يقول: اقرأ خلف الإمام [في كل ركعة "بفاتحة الكتاب" في نفسك.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرمایا کرتے تھے کہ امام کے پیچھے ہر رکعت میں اپنے دل میں سورۃ ا لفاتحہ کی تلاوت کرو۔
حدیث نمبر: 3802
٣٨٠٢ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا الشيباني عن الشعبي أنه كان يقول: اقرأ خلف الإمام] (١) في الظهر والعصر بـ: فاتحة الكتاب وسورة، وفي الأخريين بـ: "فاتحة الكتاب".
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرمایا کرتے تھے کہ امام کے پیچھے ظہر اور عصر میں سورة الفاتحہ اور کوئی ایک سورة پڑھو اور آخری دو نوں رکعتوں میں صرف سورة الفاتحہ پڑھو۔
حدیث نمبر: 3803
٣٨٠٣ - حدثنا هشيم قال: (أخبرنا) (١) إسماعيل بن سالم عن الشعبي قال: سمعته يقول: القراءة خلف الإمام في الظهر والعصر نور للصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ امام کے پیچھے قراءت کرنا نماز کا نور ہے۔
حدیث نمبر: 3804
٣٨٠٤ - حدثنا عباد عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب أنه قال: يقرأ الإمام ومن خلفه في الظهر والعصر بـ: فاتحة الكتاب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ امام اور مقتدی ظہر اور عصر میں سورۃ ا لفاتحہ کی قراءت کریں گے۔
حدیث نمبر: 3805
٣٨٠٥ - حدثنا (ابن أبي غنية) (١) عن أبيه عن الحكم قال: اقرأ خلف الإمام فيما لم يجهر في (الأوليين) (٢) بـ: "فاتحة الكتاب" وسورة، وفي (الأخريين) (٣) بـ: "فاتحة الكتاب ".
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ سری نمازوں میں امام کے پیچھے پہلی دو رکعتوں میں سورۃ ا لفاتحہ اور کوئی ایک سورت اور دوسری دو رکعتوں میں صرف سورة الفاتحہ کی تلاوت کرو۔
حدیث نمبر: 3806
٣٨٠٦ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن هشام عن أبيه (١) قال: اسكتوا فيما يجهر واقرأوا فيما لم يجهر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ جہری نمازوں میں خاموش رہو اور سری نمازوں میں قراءت کرو۔
حدیث نمبر: 3807
٣٨٠٧ - حدثنا ابن علية عن يحيى بن أبي إسحاق قال: صليت المغرب والحكم ابن أيوب إمامنا، وأبو مليح إلى جنب ابن أسامة، فسمعته يقرأ بـ: "فاتحة الكتاب"، فلما سلم الإمام (قلت) (١) لأبي مليح: تقرأ خلف الإمام وهو يقرأ؟ قال: سمعت شيئا؟ قلت: نعم. (قال: نعم) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن ابی اسحاق فرماتے ہیں کہ میں نے مغرب کی نماز حکم بن ایوب کے پیچھے پڑھی۔ ابن اسامہ کے پہلو میں ابو ملیح کھڑے تھے۔ میں نے ابو ملیح کو سنا کہ سورة الفاتحہ پڑھ رہے تھے۔ جب امام نے سلام پھیرا تو میں نے ابو ملیح سے پوچھا کہ تم امام کے پیچھے قراءت کررہے تھے، حالانکہ امام بھی قراءت کررہے تھے ؟ انہوں نے کہا کہ تم نے کچھ سنا ؟ میں نے کہا ہاں۔ انہوں نے فرمایا کہ ہاں میں قراءت کررہا تھا۔
حدیث نمبر: 3808
٣٨٠٨ - حدثنا وكيع عن مسعر عن ثعلبة عن أنس أنه قال: (١) القراءة خلف الإمام التسبيح (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس قراءت خلف الامام کے بارے میں فرماتے ہیں کہ یہ تسبیح ہے۔
حدیث نمبر: 3809
٣٨٠٩ - حدثنا وكيع عن ابن عون عن رجاء بن حيوة عن محمود بن ربيع قال: صليت صلاة وإلى جنبي عبادة بن الصامت قال: فقرأ بـ "فاتحة الكتاب" قال: فقلت له: يا أبا الوليد ألم أسمعك تقرأ بفاتحة الكتاب؟ قال: أجل؛ إنه لا صلاة إلا بها (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمودبن ربیع کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبادہ بن صامت کے ساتھ نماز پڑھی۔ انہوں نے نماز میں سورة الفاتحہ کی تلاوت کی۔ نماز کے بعد میں نے عر ض کیا کہ اے ابو الولید ! میں نے آپ کو سورة الفاتحہ کی تلاوت کرتے سنا ہے ؟ انہوں نے کہا ہاں ، اس کے بغیر نماز نہیں ہوتی۔
حدیث نمبر: 3810
٣٨١٠ - حدثنا وكيع عن عمران بن (حدير) (١) عن أبي مجلز قال: إن قرأت خلف الإمام (فحسن) (٢)، وإن لم تقرأ أجزأك قراءة الإمام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ اگر تم امام کے پیچھے قراءت کرو تو اچھی بات ہے اور اگر نہ کرو تو تمہارے لئے امام کی قرائت کافی ہے۔
حدیث نمبر: 3811
٣٨١١ - حدثنا وكيع عن إسماعيل (بن) (١) أبي خالد عن العيزار بن حريث العبدي عن ابن عباس قال: اقرأ خلف الإمام بفاتحة الكتاب (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ امام کے پیچھے سورة الفاتحہ کی تلاوت کرو۔
حدیث نمبر: 3812
٣٨١٢ - [حدثنا وكيع قال: نا مالك بن مغول قال: سمعت الشعبي يحسن القراءة خلف الإمام] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مالک بن مغول فرماتے ہیں کہ شعبی امام کے پیچھے خوبصورت قراءت کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3813
٣٨١٣ - حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن يحيى بن (سعيد) (١) عن عبد الرحمن ابن القاسم عن أبيه قال: إني (لأحب) (٢) أن أشغل نفسي في الظهر والعصر خلف الإمام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ میں اس بات کو پسند کرتا ہوں کہ ظہر اور عصر میں اپنے آپ کو مشغول رکھوں۔
حدیث نمبر: 3814
٣٨١٤ - حدثنا (ابن علية) (١) عن ابن جريج عن العلاء بن عبد الرحمن بن يعقوب: أن أبا السائب أخبره قال: قلت لأبي هريرة: إني أكون وراء الإمام فغمز ذراعي فقال: يا فارسي اقرأ بها في نفسك، يعني: بأم القرآن (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو السائب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ سے عرض کیا کہ میں امام کے پیچھے کیا کروں ؟ انہوں نے میرا بازو کھینچا اور کہا اے فارسی ! اپنے دل میں سورة الفاتحہ کی تلاوت کرو۔