کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن حضرات نے اس بات کی رخصت دی ہے کہ آدمی ایک رکعت میں دو سورتوں کو ملا سکتا ہے
حدیث نمبر: 3728
٣٧٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو معاوية عن عاصم عن ابن سيرين عن ابن عمر أنه: كان (يقرأ) في الركعة بعشر سور وأكثر وأقل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ایک رکعت میں دس یا کم وبیش سورتوں کی تلاوت کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3729
٣٧٢٩ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا منصور عن ابن سيرين: قالت نائلة ابنة الفرافصة الكلبية حين دخلوا على عثمان فقتلوه فقالت: إن تقتلوه أو تدعوه (فقد) (١) كان يحيي الليل بركعة يجمع فيها القرآن (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ جب باغی حضرت عثمان بن عفان کو شہید کرنے کے لئے کاشانۂ خلافت کے اندر داخل ہوئے تو حضرت نائلہ بنت فرافصہ کلبیہ نے فرمایا تھا کہ انہیں شہید کرو یا چھوڑ دو یہ وہ ہستی ہیں جو ایک رکعت میں پورے قرآن کی تلاوت سے رات کو قیام کرتے ہیں۔
حدیث نمبر: 3730
٣٧٣٠ - حدثنا أبو معاوية عن عاصم عن ابن سيرين: أن تميما الداري كان يقرأ القرآن كله في ركعة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت تمیم داری ایک رکعت میں پورے قرآن مجید کی تلاوت کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3731
٣٧٣١ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن حصين عن إبراهيم قال: إني لأقرأ السور من المفصل في ركعة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ میں مفصل میں سے کئی سورتوں کی تلاوت ایک رکعت میں کرتا ہوں۔
حدیث نمبر: 3732
٣٧٣٢ - حدثنا وكيع عن يونس بن أبي إسحاق قال: (حدثنا) (١) بكر بن ماعز عن الربيع بن (خثيم) (٢) (يقرأ بالسورتين) (٣) و (الثلاث) (٤) في الركعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بکر بن ماعز فرماتے ہیں کہ حضرت ربیع بن خثیم ایک رکعت میں دو یا تین سورتوں کی تلاوت بھی کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3733
٣٧٣٣ - حدثنا (أبو أسامة قال: حدثنا) (١) (عبيد اللَّه) (٢) بن عمر عن نافع عن ابن عمر: أنه كان يقرن بين السورتين في ركعة من الصلاة المكتوبة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرض نماز کی ایک رکعت میں دوسورتوں کو ملایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3734
٣٧٣٤ - حدثنا يعلى بن عبيد قال: حدثنا عبد الملك بن أبي سليمان عن عطاء في الرجل يصلي المكتوبة فيقرأ (بسورتين) (١) في ركعة أو بسورة في ركعتين قال: لا بأس (به) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء اس شخص کے بارے میں جو فرض نماز کی ایک رکعت میں دو سورتیں یا دو رکعتوں میں ایک سورت پڑھے فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 3735
٣٧٣٥ - حدثنا يعلى عن عبد الملك عن سعيد بن جبير في الرجل يجمع بين السورتين في ركعة قال: أما ما كان من المئين (فاركع) (١) بكل سورة، وأما ما كان من المثاني والمفصل فاقرن إن شئت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر اس شخص کے بارے میں جو ایک رکعت میں دوسورتیں پڑھے فرماتے ہیں کہ اگر وہ سورت مئین میں سے ہو تو ہر سورت کے بعد رکوع کرے اور اگر وہ سورت مثانی یا مفصل میں سے ہو تو دو سورتوں کو ملا سکتا ہے۔
حدیث نمبر: 3736
٣٧٣٦ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن إبراهيم بن عبد الأعلى عن سويد بن غفلة: أنه كان يقرن السورتين (في ركعة) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابراہیم بن عبدا لاعلیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت سوید بن غفلہ ایک رکعت میں دوسورتوں کو ملایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3737
٣٧٣٧ - حدثنا عبيد اللَّه عن إسرائيل عن جابر عن القاسم وسالم (قالا) (١): اقرن (بم) (٢) شئت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم اور حضرت سالم فرماتے ہیں کہ جتنی سورتوں کو تم چاہو ملا لو۔
حدیث نمبر: 3738
٣٧٣٨ - حدثنا علي بن هاشم ووكيع عن ابن أبي ليلى عن عبد الكريم عن معبد بن خالد قال: صلى رسول اللَّه ﷺ بالسبع الطوال في ركعة إلا أن وكيعا قال: قرأ (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معبد بن خالد فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک رکعت میں سبع طوال کی تلاوت فرمائی۔
حدیث نمبر: 3739
٣٧٣٩ - حدثنا يزيد بن هارون عن محمد بن عمرو عن محمد بن إبراهيم عن عبد الرحمن (بن) (١) عثمان قال: قمت خلف المقام أصلي وأنا أريد (أن) (٢) لا يغلبني عليه أحد تلك الليلة، فإذا رجل يغمزني من خلفي فلم ألتفت، ثم غمزني فالتفتّ فإذا عثمان بن عفان، فتنحيت وتقدم فقرأ القرآن في ركعة ثم انصرف (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن عثمان کہتے ہیں کہ میں مقام ابراہیم کے پیچھے نماز پڑھنے کے لئے کھڑا ہوا، میں نے یہ چاہتا تھا کہ اس رات اس جگہ میرے سوا کوئی اور کھڑا نہ ہو۔ اتنے میں ایک آدمی نے مجھے پیچھے سے متوجہ کیا۔ میں متوجہ نہ ہوا اس نے مجھے پھر متوجہ کیا۔ میں نے مڑ کر دیکھا تو وہ حضرت عثمان بن عفان تھے۔ میں پیچھے ہٹ گیا اور وہ وہاں کھڑے ہوگئے اور انہوں نے ایک رکعت میں پورا قرآن مجید پڑھنے کے بعد نماز مکمل فرمائی۔
حدیث نمبر: 3740
٣٧٤٠ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن (وقاء) (١) قال: رأيت سعيد بن جبير يجمع بين سورتين في كل ركعة في الفريضة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت وقاء فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر فرض نماز کی ایک رکعت میں دو سورتوں کو ملایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3741
٣٧٤١ - حدثنا وكيع قال: حدثنا كهمس عن عبد اللَّه بن شقيق العقيلي قال: قلت لعائشة: كان رسول اللَّه ﷺ يجمع بين السور في ركعة؟ قالت: نعم المفصل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن شقیق کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے عرض کیا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک رکعت میں دوسورتوں کو ملا کر پڑھتے تھے ؟ انہوں نے فرمایا ہاں، مفصل کی سورتوں کو۔
حدیث نمبر: 3742
٣٧٤٢ - حدثنا وكيع قال: (حدثنا) (١) الأعمش (عن) (٢) إبراهيم عن علقمة: أنه كان يقرأ في الفجر في الركعة الأولى بـ: (حم) [الدخان]، "والطور"، و (الجن) (٣)، ويقرأ في الثانية بآخر البقرة وآخر آل عمران وبالسورة القصيرة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ فجر کی پہلی رکعت میں سورة حم الدخان، سورة الطور اور سورة الجن کی تلاوت کرتے اور دوسری رکعت میں سورة البقرۃ اور سورة آل عمران کے آخر اور چھوٹی سورتوں کی تلاوت فرماتے ۔
حدیث نمبر: 3743
٣٧٤٣ - حدثنا ابن نمير وأبو معاوية عن الأعمش عن سعد بن عبيدة عن المستورد بن الأخف عن صلة عن حذيفة قال: صليت مع النبي ﷺ فافتتح البقرة فقلت: يختمها فيركع بها، ثم افتتح آل عمران فقلت: يختمها فيركع بها، ثم افتتح النساء فقلت: يركع بها، فقرأ حتى ختمها (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی، آپ نے سورة البقرۃ شروع کی تو میں نے دل میں سوچا کہ آپ اسے مکمل کرکے رکوع فرمائیں گے۔ سورة البقرۃ مکمل کرکے آپ نے سورة آل عمران شروع کردی۔ میں نے سوچا کہ آپ اسے مکمل کرکے رکوع فرمائیں گے۔ پھر آپ نے سورة النساء شروع کردی۔ میں نے سوچا کہ آپ اسے پڑھ کر رکوع فرمائیں گے۔ پس آپ نے اس سورت کو ختم فرمایا۔