کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ سری نمازوں میں جہر کرنے کی صورت میں سجدہ سہو کرنا ہوگا
حدیث نمبر: 3686
٣٦٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن: أنه سئل عن الرجل يجهر فيما لا يجهر فيه قال: يسجد (سجدتي) (١) السهو.
مولانا محمد اویس سرور
یونس فرماتے ہیں کہ حسن سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جو سری نمازوں میں جہر کرے تو اس کو کیا کرنا چاہئے ؟ فرمایا وہ سجدہ سہو کرے گا۔
حدیث نمبر: 3687
٣٦٨٧ - حدثنا وكيع عن شعبة عن حماد عن إبراهيم قال: إذا جهر فيما يخافت فيه أو خافت فيما يجهر فيه فعليه سجدتا السهو.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب سری نمازوں میں جہر کیا اور جہری نمازوں میں آہستہ قراءت کی تو سجدہ سہو کرنا ہوگا۔