حدیث نمبر: 3673
٣٦٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) أبو معاوية ووكيع عن الأعمش عن عمارة بن عمير عن أبي معمر قال: قلنا لخباب: بأي شيء كنتم تعرفون قراءة ⦗٢٩٩⦘ رسول اللَّه ﷺ في الظهر والعصر؟ قال: باضطراب لحيته. وقال أبو معاوية: (لحييه) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو معمر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت خباب سے پوچھا کہ آپ کو ظہر اور عصر میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قراءت کا کیسے پتہ چلتا تھا ؟ انہوں نے فرمایا کہ داڑھی مبارک کے ہلنے کی وجہ سے۔
حدیث نمبر: 3674
٣٦٧٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي الزعراء عن أبي الأحوص عمن سمع النبي ﷺ قال: كانوا يعرفون قراءته في الظهر والعصر باضطراب لحيته (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الاحوص کہتے ہیں کہ صحابہ کر امظہر اور عصر میں داڑھی مبارک کے ہلنے سے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قراءت کا اندازہ لگاتے تھے۔
حدیث نمبر: 3675
٣٦٧٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سلمة بن كهيل عن الحسن العرني عن ابن عباس قال: (ما) (١) أدري كان رسول اللَّه ﷺ يقرأ في الظهر والعصر، ولكنا نقرأ (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نہیں جانتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظہر اور عصر میں قراءت کرتے تھے یا نہیں، البتہ ہم قراءت کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3676
٣٦٧٦ - (حدثنا) (١) أبو أسامة عن حبيب بن (شهيد) (٢) عن عطاء عن أبي هريرة قال: في كل صلاة (أقرأ) (٣) (فما) (٤) أعلن رسول اللَّه ﷺ أعلنا، وما أخفى أخفينا (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ میں ہر نماز میں قراءت کرتا ہوں، جس نماز میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آہستہ قراءت کی میں اس میں آہستہ قراءت کرتا ہوں اور جس میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بلند آواز سے قراءت کی میں بھی اس میں بلندآواز سے قراءت کرتا ہوں۔