حدیث نمبر: 3646
٣٦٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن مسعر عن عدي بن ثابت عن البراء ابن عازب قال: سمعت النبي ﷺ يقرأ في العشاء: ﴿وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ﴾ (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عشاء کی نماز میں سورة التین کی تلاوت کی ہے۔
حدیث نمبر: 3647
٣٦٤٧ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن عبد الرحمن بن يزيد قال: أَمَّنَا عبد اللَّه في العشاء الآخرة فافتتح الأنفال حتى بلغ: ﴿فَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ مَوْلَاكُمْ نِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُ﴾ [الأنفال: ٤٠]، ركع، ثم (قام) (١) فقرأ في الثانية بسورة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ نے ہمیں عشاء کی نماز پڑھائی، جس میں انہوں نے سورة الانفال کی تلاوت کی ، جب آپ { فَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّہَ مَوْلاَکُمْ نِعْمَ الْمَوْلَی وَنِعْمَ النَّصِیرُ } پر پہنچے تو انہوں نے رکوع کیا، پھر اٹھے اور دوسری رکعت میں کسی اور سورت کی تلاوت فرمائی۔
حدیث نمبر: 3648
٣٦٤٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن عبد الرحمن بن يزيد عن عبد اللَّه مثله (١).
مولانا محمد اویس سرور
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 3649
٣٦٤٩ - حدثنا شريك عن علي بن (زيد) (١) عن زرارة بن أوفى قال: أقرأني أبو موسى كتاب عمر إليه: أن اقرأ بالناس في العشاء بوسط المفصل (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زرارہ بن اوفی کہتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ نے مجھے حضرت عمرکا خط پڑھایا جس میں لکھا تھا کہ لوگوں کو عشاء کی نماز میں وسط مفصل میں سے پڑھایا کرو۔
حدیث نمبر: 3650
٣٦٥٠ - حدثنا ابن علية عن علي بن زيد بن جدعان عن زرارة بن أوفى عن مسروق بن الأجدع: أن عثمان قرأ في العشاء يعني: العتمة بـ: ﴿وَالنَّجْمِ﴾ [النجم: ١]، ثم سجد، ثم قام فقرأ بـ: ﴿وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ﴾ (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق بن اجدع فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان نے عشاء کی نماز میں سورة النجم پڑھی، پھر سجدہ کیا اور اگلی رکعت میں سورة التین کی تلاوت کی۔
حدیث نمبر: 3651
٣٦٥١ - حدثنا معتمر عن عباد بن عباد قال: حدثني هلال: أنه سمع أبا هريرة يقرأ: ﴿وَالْعَادِيَاتِ ضَبْحًا﴾ [العاديات: ١] في العشاء (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہلال فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نے عشاء کی نماز میں سورة العادیات کی تلاوت کی۔
حدیث نمبر: 3652
٣٦٥٢ - حدثنا ابن نمير عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع: أن ابن عمر كان يقرأ في العشاء بـ: ﴿الَّذِينَ كَفَرُوا﴾ [البينة: ١] والفتح (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ عشاء کی نماز میں میں سورة محمد اور سورة الفتح کی تلاوت فرماتے تھے۔
حدیث نمبر: 3653
٣٦٥٣ - حدثنا معتمر عن معمر عن ابن طاوس عن أبيه: أنه كان يقرأ في العشاء بـ: ﴿تَنْزِيلُ﴾ [السجدة: ١] السجدة فركع بها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس عشاء کی نماز میں سورة تنزیل السجدۃ کی تلاوت کیا کرتے تھے، پھر رکوع کرتے۔
حدیث نمبر: 3654
٣٦٥٤ - حدثنا معاذ بن معاذ عن علي بن (سويد) (١) بن منجوف قال: (حدثنا) (٢) أبو رافع قال: صليت مع عمر العشاء فقرأ: ﴿إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ﴾ [الانشقاق: ١] (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو رافع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھی، انہوں نے اس میں سورة الانشقاق کی تلاوت کی۔
حدیث نمبر: 3655
٣٦٥٥ - حدثنا زيد بن حباب قال: أخبرني الضحاك بن عثمان قال: رأيت عمر ابن عبد العزيز يقرأ في العشاء بوسط المفصل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک بن عثمان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبدا لعزیز کو عشاء کی نماز میں وسط مفصل کی تلاوت کرتے سنا ہے۔