٣٥٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن همام عن أبيه أن الأشعث قدم غلاما فقيل له فقال: إنما قدمت القرآن (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہمام اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت اشعث نے ایک لڑکے کو نماز کے لئے آگے کردیا۔ ان پر اعتراض کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے قرآن کو آگے کیا ہے۔
٣٥٣٩ - حدثنا عبدة عن هشام عن (أبيه) (١) قال: لما قدم الأشعث قدم غلاما فعابوا ذلك عليه، فقال: ما قدمته، (ولكني) (٢) قدمت القرآن (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جب حضرت اشعث تشریف لائے تو انہوں نے ایک لڑکے کو نماز کے لئے آگے کیا تو لوگوں نے اس پرا عتراض کیا۔ اس پر حضرت اشعث نے فرمایا کہ میں نے اسے آگے نہیں کیا بلکہ میں نے تو قرآن کو آگے کیا ہے۔
٣٥٤٠ - حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن عن إبراهيم قال: لا بأس أن يؤم الغلام قبل أن يحتلم في شهر رمضان.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ بچہ بالغ ہونے سے پہلے ماہ رمضان میں امامت کرائے۔
٣٥٤١ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن هشام عن الحسن قال: لا بأس أن يؤم الغلام قبل أن يحتلم.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ بچہ بالغ ہونے پہلے امامت کرائے۔
٣٥٤٢ - [حدثنا إسماعيل بن عياش عن ابن جريج عن عطاء و (عمر) (١) بن عبد العزيز قالا: لا يؤم (الغلام قبل أن يحتلم) (٢) في الفريضة ولا (في) (٣) غيرها] (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء اور حضرت عمر بن عبد العزیز فرماتے ہیں کہ بچہ بالغ ہونے سے پہلے فرض اور نفل میں امامت نہیں کراسکتا ۔
٣٥٤٣ - حدثنا إسماعيل بن عياش عن عبد العزيز عن الشعبي قال: لا يؤم الغلام حتى يحتلم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ بچہ بالغ ہونے تک امامت نہیں کراسکتا۔
٣٥٤٤ - حدثنا رواد بن (جراح) (١) أبو عصام عن الأوزاعي عن واصل (٢) أبي بكر عن مجاهد قال: لا يؤم غلام حتى يحتلم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ بچہ بالغ ہونے تک امامت نہیں کراسکتا ۔