حدیث نمبر: 3535
٣٥٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) (سفيان) (٢) بن عيينة عن عبد الكريم عن عمرو بن شعيب قال: كان الغلام إذا أفصح من بني عبد المطلب علمه النبي ﷺ هذه الآية سبع مرات: ﴿الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا وَلَمْ يَكُنْ لَهُ شَرِيكٌ فِي الْمُلْكِ﴾ [الإسراء: ١١١] (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شعیب کہتے ہیں کہ بنو عبد المطلب میں جب کوئی بچہ بولنے لگتا تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسے سات مرتبہ یہ آیت سکھاتے : تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس کی کوئی اولاد نہیں، اور بادشاہت میں اس کا کوئی شریک بھی نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 3536
٣٥٣٦ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه قال: كان علي بن الحسين يعلّم ولده (يقول) (١): (قل) (٢) آمنت باللَّه وكفرت بالطاغوت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حسین اپنے بچے کو یہ سکھایا کرتے تھے : میں اللہ پر ایمان لایا اور میں نے شیطان کا انکار کیا۔
حدیث نمبر: 3537
٣٥٣٧ - حدثنا هشيم عن العوام عن إبراهيم التيمي قال: كانوا يستحبون أن يلقنوا (الصبي) (١)، ويعرب أول ما يتكلم يقول: لا إله إلا اللَّه، سبع مرات، (فيكون) (٢) ذلك أول شيء يتكلم به.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم تیمی فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو پسند کرتے تھے کہ بچہ کو نماز کی تلقین کریں اور بچہ جب بولنے لگے تو اسے سب سے پہلے لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ سکھائیں۔ وہ چاہتے تھے کہ بچے کی زبان سے سب سے پہلے یہی کلمہ نکلنا چاہئے۔