حدیث نمبر: 3479
٣٤٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) سفيان بن عيينة عن الزهري عن سالم عن أبيه رفعه قال: (إِنَّ) (٢) الَّذِي تَفُوتُهُ الْعَصْرُ فَكَأَنَّمَا وُتِرَ أَهْلَهُ وَمَالَهُ (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص کی عصر کی نماز فوت ہوگئی وہ ایسے ہے جیسے اس کے گھر کے لوگ اور مال و اسباب سب چھین لیا گیا ہو۔
حدیث نمبر: 3480
٣٤٨٠ - حدثنا هشيم عن حجاج عن نافع عن ابن عمر (قال: قال) (١) رسول اللَّه ﷺ: "مَنْ تَركَ الْعَصْرَ حَتَّى تَغِيبَ الشَّمْسُ مِنْ غَيْرِ عُذْرٍ فَكَأَنَّمَا وُتِرَ أهْلَهُ وَمَالَهُ" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے عصر کی نماز چھوڑ دی یہاں تک کہ سورج غروب ہوگیا وہ ایسے ہے جیسے اس کے گھر کے لوگ اور مال و اسباب سب چھین لیا گیا ہو۔
حدیث نمبر: 3481
٣٤٨١ - حدثنا شبابة قال: حدثنا ليث بن لممعد عن يزيد بن (أبي) (١) حبيب عن عراك عن (نوفل) (٢) بن معاوية (بن عروة) (٣) قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: [(إنَّ) (٤) مِن الصَّلَوَاتِ صَلَاةَ مَنْ فَاتَتْهُ فَكَأَنَّماَ وُتِرَ أَهْلَهُ وَ (مَالَهُ) (٥)، فقال [[(ابن) (٦) عمر: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول] (٧). "هِيَ صَلَاةُ الْعَصْرِ" (٨).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نوفل بن معاویہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا نمازوں میں سے ایک نماز ایسی ہے کہ جس نے اس نماز کو فوت کردیا گویا کہ اس کے اہل و عیال اور مال و دولت سب چھین لیا گیا ہو۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ وہ عصر کی نماز ہے۔
حدیث نمبر: 3482
٣٤٨٢ - حدثنا هشيم قال: أنا عباد بن ميسرة المنقري عن أبي قلابة والحسن: أنهما كانا جالسين فقال أبو قلابة: قال أبو الدرداء: من ترك العصر حتى تفوته من غير عذر فقد حبط عمله (١). -[قال (٢): وقال رسول اللَّه ﷺ: "مَنْ تَرَكَ صَلَاةً مَكتُوَبةً حَتَّى تَفُوتَهُ مِنْ غَيرِ عُذْرٍ فَقَدْ حَبِطَ عَمَلُهُ"] (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عباد بن میسرہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابوقلابہ اور حسن بیٹھے تھے، حضرت ابو قلابہ نے کہا کہ حضرت ابو الدرداء فرماتے تھے کہ جس شخص نے بغیر عذر کے عصر کی نماز کو ضائع کردیا اس کے اعمال ضائع ہوگئے۔ اور فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ جس شخص نے بغیر عذر کے کسی فرض نماز کو چھوڑ دیا اس کے اعمال ضائع ہوگئے۔
حدیث نمبر: 3483
٣٤٨٣ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن يحيى بن سعيد عن أبي جعفر قال: من فاتته (العممر) (١) (فكأنما) (٢) وتر أهله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ جس شخص کی عصر کی نماز فوت ہوگئی وہ ایسے ہے جیسے اس کے اہل و عیال چھین لئے گئے ہوں۔
حدیث نمبر: 3484
٣٤٨٤ - حدثنا أبو أسامة قال: (حدثنا) (١) الأعمش]] (٢) عن (مالك) (٣) بن الحارث عن ابن عباس قال: كان سليمان بن داود النبي ﵉ لا يكلم إعظاما له، فلقد فاتته العصر وما استطاع أحد أن يكلمه (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت سلیمان بن داؤد کی عظمت کی وجہ سے کوئی ان سے بات نہیں کرسکتا تھا۔ ایک مرتبہ ان کی عصر کی نماز فوت ہوگئی تو کسی کو ان سے بات کرنے کی طاقت نہ ہوئی۔
حدیث نمبر: 3485
٣٤٨٥ - حدثنا محمد بن (بشر) (١) قال: (أنا) (٢) إسماعيل (بن) (٣) أبي خالد عن أوس بن (ضمعج) (٤) قال: أخبرت أنه من أخطأته العصر فكأنما وتر أهله وماله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اوس بن ضمعج فرماتے ہیں کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ جس شخص کی عصر کی نماز فوت ہوگئی وہ ایسا ہے جیسے اس کے گھر کے لوگ اور مال و دولت سب چھین لیا گیا ہو۔
حدیث نمبر: 3486
٣٤٨٦ - حدثنا عيسى بن يونس ووكيع عن الأوزاعي عن يحيى بن أبي كثير عن أبي قلابة عن أبي المهاجر عن بريدة الأسلمي قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "مَنْ فَاتَتْهُ صَلَاةُ الْعَصْرِ حَبِطَ عَمَلُهُ" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بریدہ اسلمی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص کی عصر کی نماز فوت ہوگئی، اس کے اعمال ضائع ہوگئے۔
حدیث نمبر: 3487
٣٤٨٧ - حدثنا يزيد (عن) (١) هشام عن يحيى عن أبي قلابة عن (أبي) (٢) المليح عن بريدة عن النبي ﷺ مثل حديث عيسى ووكيع (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔