حدیث نمبر: 3175
٣١٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن علية عن أيوب عن الحسن قالوا: لما بني المسجد قالوا: يا رسول اللَّه كيف نبنيه؟ قال: "عَرْشٌ كعَرْشِ مُوسَى" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ جب مسجد نبوی تعمیر کی جارہی تھی تو صحابہ کر امنے پوچھا کہ یارسول اللہ ! ہم اسے کیسا بنائیں ؟ آپ نے فرمایا کہ اسے موسیٰکے چھتے کی طرح بناؤ۔
حدیث نمبر: 3176
٣١٧٦ - حدثنا ابن علية عن أيوب قال: حدثني رجل عن أنس بن مالك قال: كان يقال: ليأتين على الناس زمان يبنون المساجد يتباهون بها ولا يعمرونها إلا قليلًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ لوگوں پر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ مسجدیں بنائیں گے اور ان پر فخر کریں گے لیکن مسجدوں کی آبادی بہت تھوڑی ہوگی۔
حدیث نمبر: 3177
٣١٧٧ - [حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي فزارة عن يزيد بن الأصم قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "مَا أمَرْث بَتشييدِ المْسَاَجدِ" (١)] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید بن اصم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مجھے مسجدوں کی عمارتیں بلند وبالا کرنے کا حکم نہیں دیا گیا۔
حدیث نمبر: 3178
٣١٧٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي (فزارة) (١) عن يزيد بن الأصم عن ابن عباس قال: لَتزَخِرفَنَّهَا كَمَا زَخْرَفَت الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ تم مسجدوں کو اس طرح مزین کرو گے جس طرح یہود و نصاریٰ اپنی عبادت گاہوں کو سجاتے ہیں۔
حدیث نمبر: 3179
٣١٧٩ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن محمد بن عجلان عن سعيد بن أبي سعيد قال: قال أُبيٌ: إذا زوقتم مساجدكم، وحليتم مصاحفكم فالدبار عليكم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابی فرماتے ہیں کہ جب تم اپنی مسجدوں کو سجانے لگو اور اپنے مصاحف پر زیور چڑھانے لگو تو ہلاکت تمہارا مقدر بن جائے گی۔
حدیث نمبر: 3180
٣١٨٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي فزارة عن مسلم البطين قال: مر (عليٌّ) (١) على مسجد قد شرف فقال: هذه بيعة بني فلان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو فزارہ کہتے ہیں کہ حضرت مسلم بطین ایک مزین و آراستہ مسجد کے پاس سے گذرے تو فرمایا کہ کیا یہ فلاں لوگوں کا ” گرجا “ ہے ؟ !
حدیث نمبر: 3181
٣١٨١ - حدثنا ابن علية عن الجريري قال: قال عبد اللَّه بن شقيق: إنما كانت (المساجد) (١) جُمًّا، وإنما (شرف) (٢) الناس (حديثا من الدهر) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن شقیق کہتے ہیں کہ مسجدیں تو روشن دانوں کے بغیر ہوا کرتی تھیں، اب یہ جو لوگوں نے روشن دان اور طاق بنا لئے ہیں نئے زمانے کی نئی چیزیں ہیں۔
حدیث نمبر: 3182
٣١٨٢ - حدثنا خلف بن خليفة عن موسى عن رجل عن ابن عباس قال: أمرنا أن نبني المساجد جُمًّا والمدائن شرفًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ مسجدوں کو روشن دانوں اور طاقوں کے بغیر اور شہروں کو روشن دانوں اور طاقوں والا بنائیں۔
حدیث نمبر: 3183
٣١٨٣ - حدثنا ابن فضيل عن ليث عن يزيد بن الأصم عن ابن عباس قال: لتزخرفن مساجدكم كما زخرفت اليهود والنصارى مساجدهم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ تم اپنی مسجدوں کو اس طرح مزین کرو گے جس طرح یہود و نصاریٰ اپنی عبادت گاہوں کو سجاتے ہیں۔
حدیث نمبر: 3184
٣١٨٤ - حدثنا مالك بن إسماعيل قال: حدثنا هريم عن ليث عن أيوب عن أنس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "ابْنُوا المْسَاجِدِ وَاتَّخِذُوها جُمًّا" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مسجدیں بناؤ اور انہیں روشن دانوں اور طاقوں سے پاک رکھو۔
حدیث نمبر: 3185
٣١٨٥ - حدثنا مالك قال: نا هريم قال: نا ليث عن مجاهد عن ابن عمر قال: نهينا أو نهانا أن نصلي في مسجد مشرف (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں طاقوں والی مسجد بنانے سے منع کیا ہے۔