کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن حضرات نے اس کی رخصت دی ہے اور اس میں کسی حرج کے قائل نہیں
حدیث نمبر: 3172
٣١٧٢ - حدثنا حفص بن غياث عن حجاج عن أبي إسحاق قال: رأيت أصحاب علي وأصحاب عبد اللَّه وآثار السجود في جباههم وأنوفهم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے شاگردوں کو دیکھا کہ ان کی پیشانیوں اور ناک پر سجدوں کے نشانات ہوتے تھے۔
حدیث نمبر: 3173
٣١٧٣ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن أبي إسحاق قال: ما رأيت سجدة أعظم منها، يعني: سجدة ابن الزبير (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن زبیر سے زیادہ بڑا سجدہ (جس میں زیادہ سے زیادہ اعضاء زمین پر لگیں) کسی کا نہیں دیکھا۔
حدیث نمبر: 3174
٣١٧٤ - حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن قال: (١) رأيت ما يلي الأرض من عامر بن (عبد) (٢) قيس (مثل) (٣) ثفن البعير.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عامر بن عبد قیس سے زیادہ کسی کو سجدے میں زمین سے لگتے نہیں دیکھا وہ اونٹ کے بیٹھنے کی طرح زمین سے لگے ہوتے تھے۔