حدیث نمبر: 3093
٣٠٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن الربيع عن الحسن: أن النبي ﷺ وأبا بكر وعمر كانوا يسلمون تسليمة (واحدة) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، حضرت ابوبکر اور حضرت عمر ایک مرتبہ سلام پھیرا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3094
٣٠٩٤ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حميد قال: كان أنس يسلم واحدة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حمید کہتے ہیں کہ حضرت انس ایک مرتبہ سلام پھیرا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3095
٣٠٩٥ - حدثنا أبو خالد عن سعيد بن مرزبان قال: صليت خلف ابن أبي ليلى فسلم واحدة، ثم (قال) (١): صليت خلف علي فسلم واحدة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مرزبان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن ابی لیلیٰ کے پیچھے نماز پڑھی انہوں نے ایک مرتبہ سلام پھیرا، پھر میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی انہوں نے بھی ایک مرتبہ سلام پھیرا۔
حدیث نمبر: 3096
٣٠٩٦ - حدثنا يحيى بن (سعيد) (١) عن الزبرقان: أن أبا وائل كان يسلم تسليمة (واحدة) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زبرقان فرماتے ہیں کہ حضرت ابو وائل ایک مرتبہ سلام پھیرا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3097
٣٠٩٧ - [حدثنا حفص عن الأعمش عن يحيى بن وثاب: أنه كان يسلم تسليمة] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت یحییٰ بن وثاب ایک مرتبہ سلام پھیرا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3098
٣٠٩٨ - حدثنا سهل بن يوسف عن حميد قال: صليت خلف عمر بن عبد العزيز فسلم واحدة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حمید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز کے پیچھے نماز پڑھی انہوں نے ایک مرتبہ سلام پھیرا۔
حدیث نمبر: 3099
٣٠٩٩ - حدثنا يزيد بن هارون عن ابن عون عن الحسن وابن سيرين: أنهما كانا يسلمان تسليمة عن أيمانهما، وصليت خلف القاسم فلا أعلمه (خالفهما) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ حسن اور حضرت ابن سیرین صرف دائیں طرف ایک مرتبہ سلام پھیرا کرتے تھے۔ اور میں نے حضرت قاسم کے پیچھے نماز پڑھی اور میں نہیں جانتا کہ انہوں نے ان دونوں حضرات کی مخالفت کی۔
حدیث نمبر: 3100
٣١٠٠ - حدثنا عبد الأعلى عن خالد عن أنس بن سيرين عن ابن عمر: أنه كان يسلم تسليمة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن سیرین کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ایک مرتبہ سلام پھیرا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3101
٣١٠١ - حدثنا يونس بن محمد قال: حدثنا جرير بن حازم عن أيوب عن أنس: أن النبي ﷺ سلم تسليمة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مرتبہ سلام پھیرا۔
حدیث نمبر: 3102
٣١٠٢ - (قال) (١) أبو بكر: بلغني عن يحيى بن سعيد عن عبيد اللَّه عن القاسم عن عائشة: أنها كانت تسلم تسليمة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ایک مرتبہ سلام پھیرا کرتی تھیں۔
حدیث نمبر: 3103
٣١٠٣ - حدثنا وكيع عن يزيد بن (درهم) (١) قال: رأيت أنسا والحسن وأبا العالية وأبا رجاء يسلمون تسليمة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید بن درہم فرماتے ہیں کہ حضرت انس، حسن، حضرت ابو العالیہ اور حضرت ابو رجاء ایک مرتبہ سلام پھیرا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3104
٣١٠٤ - حدثنا وكيع عن (سليمان) (١) بن زيد قال: رأيت ابن أبي أوفى يسلم تسليمة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلیمان بن زید کہتے ہیں کہ حضرت ابن ابی اوفیٰ نے ایک مرتبہ سلام پھیرا۔
حدیث نمبر: 3105
٣١٠٥ - حدثنا وكيع عن مالك بن دينار عن نافع عن ابن عمر: أنه كان يسلم تسليمة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ایک مرتبہ سلام پھیرا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3106
٣١٠٦ - حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن (وقاء) (١): أن سعيد بن جُبير كان يسلم تسليمة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت وقاء کہتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر ایک مرتبہ سلام پھیرا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3107
٣١٠٧ - حدثنا مُصعَّب بن المقدام قال: نا إسرائيل عن عمران بن مسلم عن سُويد: أنه كان يسلم تسليمة واحدة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن مسلم کہتے ہیں کہ حضرت سوید ایک مرتبہ سلام پھیرا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3108
٣١٠٨ - حدثنا يحيى بن سعيد عن إسماعيل عن قيس: أنه كان يسلم تسليمة.
مولانا محمد اویس سرور
اسماعیل کہتے ہیں کہ حضرت قیس ایک مرتبہ سلام پھیرا کرتے تھے۔