حدیث نمبر: 3045
٣٠٤٥ - حدثنا أبو بكر قال نا غندر عن شعبة عن سعد بن إبراهيم عن أبي عبيدة عن أبيه عبد اللَّه بن مسعود: أن رسول اللَّه ﷺ كان إذا قعد في الركعتين (الأوليين) (١) كأنه على (الرضف) (٢)، قلت (٣): حتى يقوم (٤)؟ قال: حتى يقوم (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ میرے والد حضرت عبدا للہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہلی دو رکعتوں کے بعد اتنی تھوڑی دیر بیٹھتے تھے جیسے گرم پتھر پر بیٹھے ہوں۔ میں نے ان سے پوچھا کہ کھڑے ہونے سے پہلے ؟ انہوں نے فرمایا ہاں کھڑے ہونے سے پہلے۔
حدیث نمبر: 3046
٣٠٤٦ - حدثنا جرير عن منصور عن تميم بن سلمة قال: كان أبو بكر إذا جلس في الركعتين كأنه على الرضف يعني: حتى يقوم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت تمیم بن سلمہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوبکر دو رکعتوں کے بعداتنی دیر بیٹھا کرتے تھے جیسے گرم پتھر پر بیٹھے ہوں۔
حدیث نمبر: 3047
٣٠٤٧ - حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم عن إبراهيم عن رجل صلى خلف أبي بكر فكان في الركعتين الأوليين كأنه على الجمر حتى يقوم (١).
مولانا محمد اویس سرور
ایک تابعی روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت ابو بکرکے پیچھے نماز پڑھی، پہلی دورکعات کے بعد اٹھنے سے پہلے وہ اتنی دیر بیٹھے جیسے انگارے پر بیٹھے ہوں۔
حدیث نمبر: 3048
٣٠٤٨ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا مغيرة عن إبراهيم: أنه كان يجلس في التشهد في الركعتين قدر التشهد (مترسلًا) (١) ثم يقوم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم دو رکعت پڑھنے کے بعد تشہد میں تیز تشہد پڑھنے کی مقدار بیٹھتے اور پھر کھڑے ہوجاتے۔
حدیث نمبر: 3049
٣٠٤٩ - حدثنا ابن فضيل عن يحيى بن سعيد عن عياض بن مسلم عن ابن عمر: أنه كان يقول: ما جعلت الراحة في الركعتين إلا للتشهد (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے کہ دو رکعات میں راحت صرف تشہد کے لئے رکھی گئی ہے۔
حدیث نمبر: 3050
٣٠٥٠ - حدثنا حفص عن أشعث عن الحسن: أنه كان يقول] (١): لا يزيد في الركعتين (الأوليين) (٢) على التشهد.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرمایا کرتے تھے کہ پہلی دو رکعات کے بعد تشہد پر کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 3051
٣٠٥١ - حدثنا جرير عن نعيم القاري عن مطرف عن الشعبي قال: من زاد في الركعتين (الأوليين) (١) على (التشهد) (٢) فعليه (سجدتا) (٣) (سهو) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جس شخص نے قعدۂ اولیٰ میں تشہد پر کسی چیز کا اضافہ کیا اس پر سجودِ سہو لازم ہے۔
حدیث نمبر: 3052
٣٠٥٢ - حدثنا عبد السلام عن بديل عن أبي الجوزاء عن عائشة: أن النبي ﷺ كان يقول في الركعتين: "التحيات" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو رکعات کے بعد التحیات پڑھا کرتے تھے۔