حدیث نمبر: 3040
٣٠٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو خالد الأحمر عن أيمن عن أبي الزبير عن جابر أن النبي ﷺ كان يقول في التشهد: بسم اللَّه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشہد میں بسم اللہ کہا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3041
٣٠٤١ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن هشام بن عروة عن أبيه أن عمر قال في التشهد: بسم اللَّه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمرنے تشہد میں بسم اللہ پڑھی۔
حدیث نمبر: 3042
٣٠٤٢ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي: أنه كان يقول إذا تشهد: بسم اللَّه خير الأسماء اسم اللَّه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ جب تشہد پڑھتے تو بسم اللہ کہا کرتے تھے اور یہ کہتے کہ اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سب سے بہتر نام اللہ ہے۔
حدیث نمبر: 3043
٣٠٤٣ - حدثنا وكيع عن إسحاق بن يحيى عن المسيب بن رافع قال: سمع ابن مسعود رجلًا يقول في التشهد: بسم اللَّه، فقال: إنما يقال هذا على الطعام (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسیب بن رافع کہتے ہیں کہ حضر ت ابن مسعود نے ایک آدمی کو تشہد میں بسم اللہ کہتے ہوئے سنا تو فرمایا کہ یہ جملہ تو کھانے پر کہا جاتا ہے۔
حدیث نمبر: 3044
٣٠٤٤ - حدثنا وكيع عن مسعر عن حماد عن سعيد بن جبير: أنه كان يقول في التشهد: بسم اللَّه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر تشہد میں بسم اللہ کہا کرتے تھے۔