حدیث نمبر: 2906
٢٩٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن هشام بن (الغاز) (١) عن نافع قال: كان ابن عمر إذا لم يجد سبيلا إلى سارية من سواري المسجد قال لي: ولني ظهرك (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو جب سترہ کے لئے مسجد میں کوئی ستون نہ ملتا تو مجھے فرماتے کہ تم اپنی کمر میری طرف کرکے بیٹھ جاؤ۔
حدیث نمبر: 2907
٢٩٠٧ - حدثنا معتمر عن (سلم) (١) عن قتادة قال: يستر الرجل الرجل إذا كان جالسا وهو يصلي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ کوئی آدمی بیٹھا ہوا ہو تو اس کے پیچھے نماز پڑھنے والا اس کا سترہ بنا سکتا ہے۔
حدیث نمبر: 2908
٢٩٠٨ - حدثنا يزيد بن هارون عن (هشام) (١) عن الحسن قال: الرجل يستر المصلي في الصلاة، وقال ابن سيرين: لا يستر الرجل المصلي.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ آدمی نمازی کا سترہ بن سکتا ہے۔ اور حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ آدمی نمازی کا سترہ نہیں بن سکتا۔
حدیث نمبر: 2909
٢٩٠٩ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن عبيد اللَّه عن نافع: أن ابن عمر كان يقعد رجلا فيصلي خلفه والناس يمرون بين يدي ذلك الرجل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کسی آدمی کو اپنے آگے بٹھاتے اور اس کے پیچھے نماز پڑھتے جبکہ لوگ اس آدمی کے آگے سے گذرتے رہتے تھے۔
حدیث نمبر: 2910
٢٩١٠ - حدثنا محمد بن بشر قال: نا مسعر قال: نا حماد قال: سألت إبراهيم: أيستر النائم؟ قال: لا، قلت: فالقاعد؟ قال: نعم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے سوال کیا کہ کیا سوئے ہوئے شخص کا سترہ بنایا جاسکتا ہے ؟ انہوں نے کہا نہیں۔ میں نے کہا کہ کیا بیٹھے ہوئے شخص کو سترہ بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہاں۔