حدیث نمبر: 2821
٢٨٢١ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن عيينة عن الزهري عن سالم عن (أبيه) (١) قال: رأيت النبي ﷺ لا يرفع يديه بين السجدتين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ دونوں سجدوں کے درمیان رفع یدین نہ فرماتے تھے۔
حدیث نمبر: 2822
٢٨٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن حماد بن سلمة عن يحيى (بن أبي إسحاق) (١) عن أنس: أنه كان يرفع يديه بين السجدتين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن ابی اسحاق کہتے ہیں کہ حضرت انس دونوں سجدوں کے درمیان رفعِ یدین فرماتے تھے۔
حدیث نمبر: 2823
٢٨٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو أسامة عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر: أنه كان يرفع يديه إذا رفع رأسه من السجدة الأولى (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب پہلے سجدے سے سر اٹھاتے تو رفعِ یدین فرماتے تھے۔
حدیث نمبر: 2824
٢٨٢٤ - [حدثنا أبو بكر قال: نا ابن علية عن أيوب قال: رأيت نافعًا وطاوسًا يرفعان أيديهما بين] (١) السجدتين.
مولانا محمد اویس سرور
ایوب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع اور حضرت طاوس کو دیکھا کہ وہ دونوں سجدوں کے درمیان رفع یدین کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 2825
٢٨٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا يزيد بن هارون عن أشعث عن الحسن وابن سيرين: أنهما كانا يرفعان أيديهما بين السجدتين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حسن اور حضرت ابن سیرین دونوں سجدوں کے درمیان رفع یدین کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 2826
٢٨٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن علية عن أيوب قال: رأيته يفعله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایوب کو ایسا کرتے دیکھا ہے۔