کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: عورت سجدہ کیسے کرے؟
❮
❯
٢٨٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي قال: إذا سجدت المرأة فلتحتفز ولتضم فخذيها (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب عورت سجدہ کرے تو اپنے جسم کو سکیڑ لے اور اپنی رانوں کو ملا کررکھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 2803
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف الحارث.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2803، ترقيم محمد عوامة 2793)
٢٨٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو عبد الرحمن المقرئ عن سعيد بن (أبي) (١) أيوب (٢) عن يزيد بن (أبي) (٣) حبيب عن (بكير) (٤) (بن) (٥) عبد اللَّه بن الأشج عن ابن عباس: أنه سئل عن صلاة المرأة، فقال: تجتمع و (تحتفز) (٦) (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بکیر بن عبد اللہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا کہ عورت کیسے نماز پڑھے ؟ فرمایا وہ جسم کو سکیڑ کر اور ملا کر رکھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 2804
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2804، ترقيم محمد عوامة 2794)
٢٨٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو الأحوص عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا سجدت المرأة فلتضم فخذيها ولتضع بطنها عليهما.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب عورت سجدہ کرے تو اپنی رانوں کو ملائے اور اپنے پیٹ کو ان پر رکھ دے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 2805
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2805، ترقيم محمد عوامة 2795)
٢٨٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا جرير عن ليث عن مجاهد: أنه (كان) (١) يكره أن يضع الرجل بطنه على فخذيه إذا سجد كما (تصنع) (٢) المرأة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ آدمی سجدہ کرتے وقت اپنے پیٹ کو اپنی رانوں پر رکھے جیسا کہ عورتیں کرتی ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 2806
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2806، ترقيم محمد عوامة 2796)
٢٨٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن مبارك عن هشام عن الحسن قال: المرأة تضطم في السجود.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ عورت سجدوں میں اپنے جسم کو ملا کر رکھے گی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 2807
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2807، ترقيم محمد عوامة 2797)
٢٨٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: إذا سجدت المرأة (فلتلزق) (١) بطنها بفخذيها ولا ترفع عجيزتها ولا تجافي كما يجافي الرجل.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ عورت جب سجدہ کرے تو اپنے پیٹ کو اپنی رانوں سے ملا کررکھے، وہ اپنی سرین کو بلند نہ کرے اور مردوں کی طرف جسم کو کشادہ نہ کرے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 2808
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2808، ترقيم محمد عوامة 2798)