حدیث نمبر: 2765
٢٧٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا إسماعيل بن علية عن خالد: أن أبا قلابة كان إذا سجد (أخرج) (١) يديه من ثوبه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو قلابہ جب سجدہ کرتے تو اپنے ہاتھوں کو چادر سے باہر نکالا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 2766
٢٧٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد العزيز بن (محمد) (١) عن أسامة بن زيد قال: رأيت سالمًا إذا سجد (أخرج) (٢) يديه من برنسه حتى يضعهما على الأرض.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسامہ بن زید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم کو دیکھا کہ جب وہ سجدہ کرتے تو اپنے ہاتھوں کو چادر سے باہر نکال کر زمین پر رکھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 2767
٢٧٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن ابن عون قال: كان محمد يباشر بكفيه الأرض إذا سجد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ محمد جب سجدہ کرتے تو اپنے ہاتھوں کو کپڑے سے نکال کر زمین پر رکھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 2768
٢٧٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن حسن بن صالح عن موسى بن أبي عائشة عن عبد الرحمن بن أبي عاصم عن أبي هند الشامي قال: قال عمر: إذا سجد أحدكم فليباشر بكفيه الأرض لعل اللَّه يصرف عنه الغال إن غل يوم القيامة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو اپنے ہاتھوں کو چادر سے باہر نکال کر زمین پر رکھ دے، کیونکہ ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس عمل کی وجہ سے اسے قیامت کے دن کی ہتھکڑیوں سے نجات عطاکردے۔
حدیث نمبر: 2769
٢٧٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن مغيرة عن (ابن) (١) أبي الهذيل: أنه كان إذا أراد أن يسجد أخرج (يديه) (٢) من الطيلسان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن ابی ہذیل جب سجدہ کرنے لگتے تو اپنے ہاتھوں کو چادر سے باہر نکالا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 2770
٢٧٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الوهاب الثقفي عن أيوب عن محمد: أن (ابن) (١) عمر كان يخرج يديه إذا سجد و (إنهما لتقطران) (٢) دمًا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
محمد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب سجدہ کرتے تو اپنے ہاتھوں کو کپڑے سے باہر نکالا کرتے تھے ، اس وقت ان سے خون بھی بہہ رہا ہوتا تھا۔
حدیث نمبر: 2771
٢٧٧١ - حدثنا أبو بكر قال: نا مالك بن إسماعيل قال: حدثنا عبد الوارث قال: أخبرنا إسحاق بن سويد قال: رأيت أبا قتادة العدوي إذا سجد يخرج يديه (يمسهما) (١) الأرض.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسحاق بن سوید کہتے ہیں کہ میں نے ابو قتادہ عدوی کو دیکھا کہ جب وہ سجدہ کرتے تو اپنے ہاتھوں کو چادر سے نکال کر زمین پر لگایا کرتے تھے۔