کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن حضرات کے نزدیک عمامے کے بیچ پر سجدہ کرنے میں کوئی حرج نہیں
٢٧٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن الأعمش عن عمارة عن عبد الرحمن بن يزيد: أنه كان يسجد على كور العمامة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمارہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن یزید عمامے کے پیچ پر سجدہ کیا کرتے تھے۔
٢٧٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن سعيد عن قتادة عن سعيد ابن المسيب والحسن: أنهما كانا لا يريان بأسًا بالسجود على كور العمامة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب اور حسن عمامے کے پیچ پر سجدہ کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
٢٧٧٤ - [حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم عن يونس عن الحسن: أنه كان يسجد على كور العمامة] (١).
مولانا محمد اویس سرور
یونس فرماتے ہیں کہ حسن عمامے کے پیچ پر سجدہ کیا کرتے تھے۔
٢٧٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سهل بن يوسف عن حميد عن بكر: أنه كان يسجد وهو معتم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حمید فرماتے ہیں کہ حضرت بکر عمامے کے پیچ پر سجدہ کیا کرتے تھے۔
٢٧٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: (نا) عبيد اللَّه عن محمد بن راشد عن مكحول: أنه كان يسجد على كور العمامة، فقلت له، فقال: إني أخاف على بصري من برد الحصى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن راشد فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول عمامے کے پیچ پر سجدہ کرتے تھے۔ میں نے ان سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ مجھے کنکریوں کی وجہ سے اپنی بصارت کے نقصان کا ڈر ہے اس لئے ایسا کرتا ہوں۔
٢٧٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: (نا) وكيع عن جعفر بن برقان عن الزهري قال: لا بأس بالسجود على كور العمامة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ عمامے کے پیچ پر سجدہ کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
٢٧٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا مروان بن معاوية عن (أبي ورقاء) (١) قال: رأيت ابن أبي أوفى يسجد على كور عمامته (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ورقاء فرماتے ہیں کہ میں نے ابن ابی اوفیٰ کو عمامے کے پیچ پر سجدہ کرتے دیکھا ہے۔
٢٧٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو معاوية عن الأعمش عن (مسلم) (١) قال: رأيت عبد الرحمن بن يزيد يسجد على (عمامة) (٢) غليظة الأكوار قد حالت بين جبهته وبين الأرض.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسلم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد الرحمن بن یزید کو دیکھا انہوں نے موٹے پیچوں والے عمامے پر سجدہ کیا جو ان کی پیشانی اور زمین کے درمیان تھا۔