حدیث نمبر: 2745
٢٧٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم قال: أنا مجالد عن الشعبي عن سعيد (ابن ذي لعوة) (١) قال: قال عمر: إذا لم يقدر أحدكم على السجود يوم الجمعة فليسجد على ظهر أخيه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ اگر جمعہ کے دن تمہیں سجدہ کرنے کی جگہ نہ ملے تو اپنے بھائی کی کمر پر سجدہ کرلو۔
حدیث نمبر: 2746
٢٧٤٦ - (حدثنا) هشيم قال: نا مغيرة عن إبراهيم: أنه كان يقول ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم بھی یونہی فرمایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 2747
٢٧٤٧ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا يونس عن الحسن: أنه كان يحب أن يمثل قائمًا حتى يرفعوا رؤوسهم، ثم يسجد.
مولانا محمد اویس سرور
یونس فرماتے ہیں کہ حسن اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ آدمی سیدھا کھڑا رہے اور جب وہ اپنا سر اٹھالیں تو پھر سجدہ کرے۔
حدیث نمبر: 2748
٢٧٤٨ - حدثنا (عبد الوهاب) (١) عن ابن جريج عن ابن أبي نجيح (عن طاوس) (٢) (قال) (٣): إذا لم يستطع يوم الجمعة (أن يسجد) (٤) على الأرض فأهوى برأسه فليسجد على ظهر أخيه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ جب جمعہ کے دن زمین پر سجدہ کرنے کی گنجائش نہ ہو تو اپنے سر کو جھکائے اور اپنے بھائی کی کمر پر سجدہ کرلے۔
حدیث نمبر: 2749
٢٧٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا شريك عن العلاء بن عبد الكريم قال: (قيل ⦗٨٣⦘ لمجاهد) (١): (أأسجد) (٢) على (ظهر) (٣) رجل؟ قال: نعم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد سے سوال کیا گیا کہ کیا آدمی اپنے بھائی کی کمر پر سجدہ کرسکتا ہے ؟ فرمایا ہاں۔
حدیث نمبر: 2750
٢٧٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا إسحاق بن سليمان عن عنبسة عن ابن أبي ليلى عن أبي الزبير عن جابر قال: إذا رفع الذي بين يديه رأسه سجد (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ جب آگے کھڑا شخص اپنا سر اٹھائے تو پھر یہ سجدہ کرے۔
حدیث نمبر: 2751
٢٧٥١ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو معاوية عن الأعمش عن المسيب بن رافع عن زيد بن وهب عن عمر قال: إذا لم يستطع الرجل أن يسجد يوم الجمعة فليسجد على ظهر أخيه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ اگر جمعہ کے دن تمہیں سجدہ کرنے کی جگہ نہ ملے تو اپنے بھائی کی کمر پر سجدہ کرلو۔
حدیث نمبر: 2752
٢٧٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا جرير عن منصور عن فضيل عن إبراهيم قال: قال عمر: ثم ذكر مثل حديث أبي معاوية عن الأعمش عن المسيب (١).
مولانا محمد اویس سرور
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔