حدیث نمبر: 2712
٢٧١٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم وحفص بن غياث عن حجاج عن عبد الجبار بن وائل عن أبيه قال: رأيت النبي ﷺ يسجد على جبهته وأنفه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت وائل فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پیشانی اور ناک پر سجدہ کرتے دیکھا۔
حدیث نمبر: 2713
٢٧١٣ - حدثنا أبو الأحوص عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس أنه كان يقول: إذا سجد أحدكم فليلزق أنفه بالحضيض، فإن اللَّه قد ابتغى ذلك منكم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو اپنی ناک کو خوب اچھی طرح زمین سے لگا کررکھے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ تم سے یہی چاہتے ہیں۔
حدیث نمبر: 2714
٢٧١٤ - حدثنا هشيم عن المغيرة عن إبراهيم قال: السجود على الجبهة والأنف.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ سجدہ پیشانی اور ناک پر ہوتا ہے۔
حدیث نمبر: 2715
٢٧١٥ - حدثنا مطلب بن زياد عن عبد اللَّه بن عيسى قال: (مَرَّ) (١) عليَّ عبد الرحمن بن أبي ليلى وأنا ساجد فقال: يا ابن عيسى ضع أنفك للَّه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدا للہ بن عیسیٰ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ میرے پاس سے گذرے ، میں سجدے کی حالت میں تھا، انہوں نے مجھ سے فرمایا کہ اے ابن عیسیٰ ! اپنی ناک کو اللہ کے لئے رکھ دو ۔
حدیث نمبر: 2716
٢٧١٦ - حدثنا ابن فضيل عن (وقاء) (١) عن سعيد بن جبير قال: سمعته يقول: ما تمت صلاة رجل حتى يلزق أنفه كما يلزق جبهته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ آدمی کی نماز اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتی جب تک وہ اپنی پیشانی کی طرح ناک کو بھی زمین پر نہ لگادے۔
حدیث نمبر: 2717
٢٧١٧ - حدثنا ابن علية عن أيوب قال: نبئت أن طاوسا سئل عن السجود على الأنف قال: أو ليس أكرم الوجه.
مولانا محمد اویس سرور
ایوب فرماتے ہیں کہ کسی نے حضرت طاوس سے پوچھا کہ کیا سجدہ ناک پر کرنا چاہئے ؟ انہوں نے فرمایا کہ کیا ناک چہرے کا سب سے معزز حصہ نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 2718
٢٧١٨ - حدثنا أبو معاوية عن عاصم قال: كان ابن سيرين إذا سجد على مكان لا يمس أنفه الأرض (تحول) (١) إلى مكان آخر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ اگر حضرت ابن سیرین کسی ایسی جگہ سجدہ کرتے جہاں ان کی ناک زمین پر نہ لگتی تو وہ دوسری جگہ سجدہ کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 2719
٢٧١٩ - حدثنا معن بن عيسى عن ثابت بن (قيس) (١) قال: رأيت نافع بن جبير يمس أنفه الأرض.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثابت بن قیس فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع بن جبیر کو دیکھا کہ ان کی ناک زمین پر لگ رہی ہوتی تھی۔
حدیث نمبر: 2720
٢٧٢٠ - حدثنا ابن فضيل عن عاصم عن عكرمة قال: مر رسول اللَّه ﷺ على إنسان ساجد لا يضع أنفه في الأرض، فقال: "من صلى صلاة لا يصيب الأنف ما يصيب الجبين لم تقبل صلاته" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو سجدہ کرتے دیکھا اس کی ناک زمین سے نہیں لگ رہی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس آدمی کی ناک وہاں نہ لگے جہاں پیشانی لگ رہی ہے اس کی نماز قبول نہ ہوگی۔
حدیث نمبر: 2721
٢٧٢١ - حدثنا أبو معاوية عن حجاج (عن نافع) (١) عن ابن عمر: أنه كان إذا سجد وضع أنفه مع جبهته (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما جب سجدہ کرتے تھے تو اپنی ناک کو پیشانی کے ساتھ رکھتے تھے۔