حدیث نمبر: 2700
٢٧٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد (عن سفيان) (١) عن ⦗٧٥⦘ أبي إسحاق عن البراء قال: السجود على إلية الكف (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ سجدہ ہتھیلیوں کے پر گوشت حصہ پر ہوتا ہے۔
حدیث نمبر: 2701
٢٧٠١ - حدثنا وكيع عن شعبة عن أبي إسحاق قال: سمعت البراء بن عازب يقول: السجود على إلية الكفين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ سجدہ ہتھیلیوں کے پر گوشت حصہ پر ہوتا ہے۔
حدیث نمبر: 2702
٢٧٠٢ - حدثنا يحيى بن سعيد وأبو خالد الأحمر عن محمد بن عجلان عن محمد ابن إبراهيم عن عامر بن سعد قال: أمر النبي ﷺ بوضع الكفين، ونصب القدمين في السجود (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر بن سعد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سجدہ میں ہاتھوں کو زمین پر بچھانے اور پاؤں کو کھڑا رکھنے کا حکم دیا ہے۔
حدیث نمبر: 2703
٢٧٠٣ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا مغيرة عن إبراهيم قال: أعظم السجود على الراحتين والركبتين وصدر القدمين.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ سب سے اعلیٰ سجدہ وہ ہے جو دونوں ہتھیلیوں، گھٹنوں اور پاؤں کے کناروں پر کیا جائے۔
حدیث نمبر: 2704
٢٧٠٤ - حدثنا هشيم عن حصين عن عمرو بن مرة عن طلق بن حبيب في قوله: ﴿وَعَنَتِ الْوُجُوهُ لِلْحَيِّ الْقَيُّومِ﴾ [طه: ١١١] قال: السجود على الجبهة والراحتين والركبتين والقدمين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طلق بن حبیب قرآن مجید کی اس آیت کے بارے میں فرماتے ہیں { وَعَنَتِ الْوُجُوہُ لِلْحَیِّ الْقَیُّومِ } سجدہ پیشانی، دونوں ہتھیلیوں، دونوں گھٹنوں اور دونوں پاؤں پر ہوتا ہے۔
حدیث نمبر: 2705
٢٧٠٥ - حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن عن عمر قال: وجه ابن آدم للسجود على سبعة أعضاء: الجبهة والراحتين والركبتين والقدمين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ ابن آدم کے لئے سات اعضاء پر سجدہ کرنے کو مقرر کیا گیا ہے۔ پیشانی، دونوں ہتھیلیاں، دونوں گھٹنے اور دونوں پاؤں۔
حدیث نمبر: 2706
٢٧٠٦ - حدثنا هشيم قال: (أنا) (١) أبو بشر عن طاوس عن ابن عباس (قال: السجود على سبعة: أعضاء الجبهة والراحتين والركبتين والقدمين) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سجدہ سات اعضاء پر ہوتا ہے۔ پیشانی، دونوں ہتھیلیاں، دونوں گھٹنے اور دونوں پاؤں۔
حدیث نمبر: 2707
٢٧٠٧ - حدثنا محمد بن فضيل عن ليث عن طاوس عن ابن عباس (عن النبي ﷺ قال) (١): "أمرت أن أسجد على سبعة أعظم (٢) لا أكف شعرًا ولا ثوبا" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں سات ہڈیوں پر سجدہ کروں۔ مجھے یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ میں نماز میں کپڑوں اور بالوں کو لپیٹنے اور سمیٹنے سے احتراز کروں۔
حدیث نمبر: 2708
٢٧٠٨ - حدثنا وكيع عن ابن عون عن ابن سيرين قال: كانوا يستحبون السجود على سبعة أعظم: على اليدين والركبتين والقدمين والجبهة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ اسلاف ان سات ہڈیوں پر سجدہ کرنا پسند کرتے تھے : دونوں ہاتھ، دونوں گھٹنے، دونوں پاؤں اور پیشانی
حدیث نمبر: 2709
٢٧٠٩ - حدثنا ابن فضيل عن عطاء عن سعيد عن ابن عباس قال: يسجد على سبعة أعظم يديه ورجليه وجبهته وركبتيه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سجدہ سات ہڈیوں پر کیا جاتا ہے : دونوں ہاتھ، دونوں پاؤں، پیشانی اور دونوں گھٹنے۔
حدیث نمبر: 2710
٢٧١٠ - حدثنا وكيع عن ابن عون عن محمد: أنه كان يكره أن يسجد وأصابع رجليه هكذا، ووصف أنه (يثنيها) (١) إلى بطن رجله، وقال: أبسطها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ محمد اس بات کو ناپسند فرماتے تھے کہ سجدہ کرتے وقت اپنے پاؤں کی انگلیوں کو پاؤں کے نچلے حصے کے ساتھ ملا دے۔ وہ فرماتے تھے کہ انہیں کھلا رکھنا چاہئے۔
حدیث نمبر: 2711
٢٧١١ - حدثنا عبيد اللَّه عن إسرائيل عن أبي (العنبس) (١) عن أبي البختري قال: إذا سجدت فانصب قدميك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو بختری فرماتے ہیں کہ جب تم سجدہ کرو اپنے پاؤں کو زمین پر رکھو۔