کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں اگر آپ نے امام کو رکوع کی حالت میں پایا اور اس کے سر اٹھانے سے پہلے آپ نے اپنے گھٹنوں پر ہاتھ رکھ دیئے تو وہ رکعت آپ کو مل گئی
حدیث نمبر: 2541
٢٥٤١ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص عن ابن جريج عن نافع عن ابن عمر قال: إذا جئت والإمام راكع فوضعت يديك على ركبتيك قبل أن يرفع ⦗٣٧⦘ (رأسه) (١) فقد (أدركت) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر آپ نے امام کو رکوع کی حالت میں پایا اور اس کے سر اٹھانے سے پہلے آپ نے اپنے گھٹنوں پر ہاتھ رکھ دیئے تو وہ رکعت آپ کو مل گئی۔
حدیث نمبر: 2542
٢٥٤٢ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن عبد الرحمن بن حرملة عن سعيد بن المسيب قال: من أدرك الإمام قبل أن يرفع رأسه فقد أدرك (السجدة) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ جو شخص امام کے سر اٹھانے سے پہلے رکوع میں اس کے ساتھ مل گیا اسے وہ رکعت مل گئی۔
حدیث نمبر: 2543
٢٥٤٣ - حدثنا ابن إدريس عن داود عن الشعبي قال: قلت: الرجل ينتهي إلى القوم وهم ركوع، وقد رفع الإمام رأسه، قال: بعضكم أئمة بعض.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت داود کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے سوال کیا کہ ایک آدمی جماعت میں اس حال میں شریک ہو کہ لوگ رکوع میں تھے لیکن امام نے سر اٹھا لیا تھا اس کا کیا حکم ہے ؟ فرمایا تم لوگ ایک دوسرے کے امام ہو۔
حدیث نمبر: 2544
٢٥٤٤ - حدثنا كثير بن هشام عن جعفر عن ميمون قال: إذا دخلت المسجد والقوم ركوع فكبرت (ثم ركعت) (١) قبل (أن يرفعوا رؤوسهم فقد أدركت الركعة) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت میمون فرماتے ہیں کہ جب تم مسجد میں داخل ہو اور لوگوں کو دیکھو کہ حالت رکوع میں ہیں، تم تکبیر کہہ کے ان کے سر اٹھانے سے پہلے رکوع کرلو تو تمہیں وہ رکعت مل گئی۔