حدیث نمبر: 2396
٢٣٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن عمر بن (سعيد) (١) بن أبي حسين المكي: أن مؤذنا أذن فطرب في أذانه، فقال له عمر بن عبد العزيز: أذّنْ أذانًا سمحًا، وإلا فاعتزلنا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن سعید مکی کہتے ہیں کہ ایک موذن نے نغمے کے انداز میں اذان دی تو حضرت عمر بن عبدالعزیز نے اس سے فرمایا کہ تم سادہ طریقے سے اذان دو یا پھر ہم سے دور کہیں چلے جاؤ۔
حدیث نمبر: 2397
٢٣٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن نمير عن حلام بن صالح عن (فائد) (١) بن بكير عن حذيفة قال: من شاء اللَّه أن يجعل رزقه في صوته فعل (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ جس کا رزق اذان میں رکھنا چاہیں رکھ دیتے ہیں۔
حدیث نمبر: 2398
٢٣٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن الأعمش عن إبراهيم قال: الأذان (جزم) (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اذان تو سادہ طریقے سے دی جاتی ہے۔