حدیث نمبر: 2373
٢٣٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو أسامة عن الأعمش عن إبراهيم قال: خرج علقمة وعبد الرحمن بن أبي ليلى (إلى بَدْوٍ لهم) (١) قال إبراهيم: فكان يعجبني أن عبد الرحمن بن أبي ليلى كان يأمر ابنا له (غلاما) (٢) (فيؤذن) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ اور حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ اپنے گاؤں کی طرف گئے۔ ابراہیم فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بات پسند تھی کہ حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ اپنے چھوٹے بیٹے کو اذان کا حکم دیں۔
حدیث نمبر: 2374
٢٣٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن ابن جريج عن عطاء قال: لا بأس أن يؤذن الغلام قبل أن يحتلم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں لڑکا بالغ ہونے سے پہلے اذان دے سکتا ہے۔
حدیث نمبر: 2375
٢٣٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن إسماعيل الأزرق عن الشعبي قال: لا بأس أن يؤذن الغلام إذا أحسن الأذان قبل أن يحتلم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کوئی لڑکا اچھے طریقے سے اذان دے سکتا ہو تو وہ بالغ ہونے سے پہلے اذان دے سکتا ہے۔