کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر آدمی مسجد میں جائے اور لوگ نماز پڑھ چکے ہوں تو کیا وہ اذان اور اقامت کہے گا ؟
حدیث نمبر: 2318
٢٣١٨ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن علية عن (الجعد) (١) (أبي عثمان) (٢) عن أنس: أنه دخل المسجد، وقد صلوا، فأمر رجلًا فأذن وأقام (٣).
مولانا محمد اویس سرور
جعد ابو عثمان کہتے ہیں کہ حضرت انس ایک مسجد میں داخل ہوئے، لوگ نماز پڑھ چکے تھے، انہوں نے ایک آدمی کو حکم دیا اس نے اذان دی اور اقامت کہی۔
حدیث نمبر: 2319
٢٣١٩ - حدثنا معتمر عن ليث عن طاوس وعطاء ومجاهد قالوا: إذا دخلت مسجدا وقد أقيمت فيه الصلاة أو لم تقم فأقم، ثم صل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس، حضرت عطاء اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب تم کسی مسجد میں داخل ہو اور وہاں نماز ہوگئی ہو یا نہ ہوئی ہو تم اقامت کہہ کر نماز پڑھو۔
حدیث نمبر: 2320
٢٣٢٠ - حدثنا وكيع عن جعفر بن برقان عن الزهري قال: يؤذن ويقيم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ وہ اذان بھی دے اور اقامت بھی کہے۔
حدیث نمبر: 2321
٢٣٢١ - حدثنا (أبو) (١) داود عن محمد بن (سليم) (٢) عن قتادة عن سعيد بن المسيب في القوم ينتهون إلى المسجد وقد (صلي) (٣) فيه قال: يؤذنون ويقيمون. - وقال قتادة: لا يأتيك من شهادة أن لا إله إلا اللَّه، وأن محمدا رسول اللَّه إلا خير.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ اگر کچھ لوگ مسجد میں جائیں اور وہاں نماز ہوچکی ہو تو وہ اذان بھی دیں اور اقامت بھی کہیں۔ حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ اللہ کی وحدانیت اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رسالت کا اقرار خیر ہی لائے گا۔