حدیث نمبر: 2231
٢٢٣١ - [حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن (نُسير) (١) قال: رأيت ابن (عمر) (٢) يؤذن على بعيره] (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نسیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو اونٹ پر اذان دیتے دیکھا ہے۔
حدیث نمبر: 2232
٢٢٣٢ - حدثنا وكيع عن محمد بن علي السلمي قال: رأيت ربعي بن حراش يؤذن على برذون.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ربعی بن حراش کو گھوڑے پر اذان دیتے دیکھا ہے۔
حدیث نمبر: 2233
٢٢٣٣ - حدثنا محمد بن أبي عدي عن أشعث عن الحسن: أنه كان لا يرى بأسا أن يؤذن الرجل ويقيم على راحلته، ثم ينزل فيصلي.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ آدمی اپنی سواری پر اذان اور اقامت کہے پھر نیچے اتر کر نماز پڑھ لے۔
حدیث نمبر: 2234
٢٢٣٤ - حدثنا عبدة عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر: أنه كان يؤذن على البعير، وينزل فيقيم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اونٹ پر اذان دیتے تھے پھر نیچے اتر کر اقامت کہتے تھے۔
حدیث نمبر: 2235
٢٢٣٥ - حدثنا حماد بن خالد الخياط عن العمري عن عبد الرحمن بن المجبر قال: رأيت سالما يقوم على (غرز) (١) (الرجل) (٢) فيؤذن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدالرحمن ابن مجبر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم کو دیکھا کہ وہ کجاوے کے پائیدان پر کھڑے ہو کر اذان دیتے تھے۔