حدیث نمبر: 2188
٢١٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن زبيد عن خيثمة قال: كانوا يثوبون في العشاء والفجر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ اسلاف عشاء اور فجر کی نماز میں تثویب کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 2189
٢١٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن (ابن الأصبهاني) (١) عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: ما ابتدعوا بدعة أحب إليَّ من التثويب في الصلاة، يعني: العشاء والفجر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ لوگوں نے جو نئی بدعتیں اختیار کی ہیں ان میں میرے نزدیک سب سے زیادہ بہتر فجر اور عشاء کی نماز میں کی جانے والی تثویب ہے۔
حدیث نمبر: 2190
٢١٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص عن حجاج عن عطاء عن أبي محذورة (١). - وعن طلحة عن سويد (عن بلال) (٢): أنهما كانا لا يثوبان إلا في الفجر (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو محذورہ اور حضرت بلال صرف فجر کی نماز میں تثویب کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 2191
٢١٩١ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن عمران بن مسلم عن سويد بن غفلة: أنه أرسل إلى مؤذن له يقال له رباح: أن لا يثوب إلا في الفجر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن مسلم فرماتے ہیں کہ حضرت سوید بن غفلہ نے اپنے موذن کو پیغام بھجوایا کہ صرف فجر کی نماز میں تثویب کیا کرو۔
حدیث نمبر: 2192
٢١٩٢ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: كانوا يثوبون في العشاء والفجر] (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف فجر اور عشاء کی نماز میں تثویب کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 2193
٢١٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن إسرائيل عن عيسى بن أبي عزة عن الشعبي قال: يثوب في العشاء والفجر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ عشاء اور فجر کی نماز میں تثویب کی جائے گی۔
حدیث نمبر: 2194
٢١٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: كانوا يثوبون في العتمة والفجر، وكان مؤذن إبراهيم يثوب في الظهر والعصر فلا ينهاه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف فجر اور عشاء کی نماز میں تثویب کیا کرتے تھے۔ ابراہیم کا موذن ظہر اور عصر میں بھی تثویب کرتا تھا اور اسے منع نہیں کرتے تھے۔ ! تثویب کا معنی ہے : الفاظ کو دہرانا۔ اذان میں تثویب کا معنٰی یہ ہے کہ موذن ایک مرتبہ اذان دینے کے بعد احتیاطاً دوسری مرتبہ اذان کے کلمات کو کہے۔ یہ عمل شروع اسلام میں مشروع تھا۔