کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات اذان میں یہ کہا کرتے تھے «الصلواة خير من النوم » ( نماز نیند سے بہتر ہے)
حدیث نمبر: 2176
٢١٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص بن غياث عن حجاج عن عطاء عن أبي محذورة (١) -[ح] وعن (طلحة) (٢) عن سويد عن بلال: أنه كان آخر تثويبهما: الصلاة خير من النوم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو محذورہ اور حضرت بلال کی اذان کے آخری کلمات ” الصلاۃ خیر من النوم “ ہوا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 2177
٢١٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن سفيان عن عمران بن مسلم عن سويد بن غفلة: أنه أرسل إلى مؤذنه: إذا بلغت: حي على الفلاح، فقل: الصلاة خير من النوم، فإنه أذان بلال (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سوید بن غفلہ نے اپنے موذن کو یہ پیغام بھیجا کہ جب تم حی علی الفلاح پر پہنچو تو الصلاۃ خیر من النوم کہا کرو کیونکہ یہ حضرت بلال کی اذان تھی۔
حدیث نمبر: 2178
٢١٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبدة بن سليمان عن هشام بن عروة عن رجل يقال له إسماعيل قال: جاء المؤذن (يؤذن) (١) عمر بصلاة الصبح فقال: الصلاة خير ⦗٤٤٦⦘ من النوم، فأعجب (به) (٢) عمر، وقال للمؤذن: أقرها في أذانك (٣).
مولانا محمد اویس سرور
اسماعیل فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عمر کا موذن انہیں صبح کی اذان کی اطلاع دینے آیا اور اس نے کہا : الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ ۔ حضرت عمر کو یہ کلمات بہت پسند آئے اور آپ نے موذن سے فرمایا کہ ان کلمات کو اپنی اذان کا حصہ بنا لو۔
حدیث نمبر: 2179
٢١٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبدة عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر أنه كان يقول في أذانه: الصلاة خير من النوم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اپنی اذان میں یہ کلمات کہا کرتے تھے : الصلاۃ خیر من النوم
حدیث نمبر: 2180
٢١٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو أسامة عن ابن عون عن محمد قال: (قال) (١) (أنس) (٢): من السنة أن يقول في صلاة الفجر: الصلاة خير من النوم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
محمد فرماتے ہیں کہ اذان میں الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ کہنا سنت نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 2181
٢١٨١ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبدة عن محمد بن إسحاق عن الزهري عن سعيد بن المسيب قال: جاء بلال إلى النبي ﷺ يؤذنه بالصلاة فقيل له: إنه نائم، فصرخ بلال بأعلى صوته: الصلاة خير من النوم، فأدخلت في الأذان (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب کہتے ہیں کہ حضرت بلال نماز کے وقت کی اطلاع دینے کے لئے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ آپ کو بتایا گیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سو رہے ہیں۔ حضرت بلال نے اونچی آواز سے کہا : الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ ۔ اس کے بعد سے یہ الفاظ اذان کا حصہ بن گئے۔
حدیث نمبر: 2182
٢١٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو أسامة عن هشام بن عروة أن أباه كان يقول في أذانه: الصلاة خير من النوم، الصلاة خير من النوم، اللَّه أكبر، اللَّه أكبر، لا إله إلا اللَّه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام بن عروہ روایت کرتے ہیں کہ ان کے والد اپنی اذان میں یہ کلمات کہا کرتے تھے : الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ ، الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ۔
حدیث نمبر: 2183
٢١٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن إسماعيل بن أبي خالد عن القاسم ⦗٤٤٧⦘ ابن (١) مخيمرة أنه كان يقول في أذانه في التثويب: الصلاة خير من النوم، الصلاة خير من النوم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم بن مخیمرہ اپنی اذان کی تثویب میں یہ کلمات کہا کرتے تھے : الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ ، الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ ۔
حدیث نمبر: 2184
٢١٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن إدريس عن هشام عن الحسن (ومحمد) (١) قال: كان التثويب عندهما أن يقول: حي على (الصلاة) (٢)، (الصلاة) (٣) خير من النوم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حسن اور محمد کے نزدیک تثویب کا معنٰی یہ تھا کہ یہ کلمات کہے جائیں ۔ حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ ، الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ ۔
حدیث نمبر: 2185
٢١٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن إسرائيل عن حكيم بن جبير عن عمران بن أبي الجعد (١) عن الأسود بن يزيد: أنه سمع مؤذنا يقول في الفجر: الصلاة خير من النوم، فقال: لا (تزيدن) (٢) في الأذان ما ليس منه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن ابی الجعد فرماتے ہیں کہ حضرت اسود بن یزید نے موذن کو فجر کی اذان میں یہ کلمات کہتے سنا : الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ ۔ تو فرمایا کہ اذان میں ان کلمات کا اضافہ نہ کرو جو اس کا حصہ نہیں ہیں۔
حدیث نمبر: 2186
٢١٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن عطاء عن أبي محذورة: أنه أذن لرسول اللَّه ﷺ ولأبي بكر ولعمر فكان يقول في أذانه: الصلاة خير من النوم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابو محذورہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کے لئے اذان دی ہے وہ اپنی اذان میں یہ کلمات کہا کرتے تھے : الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ ۔
حدیث نمبر: 2187
٢١٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن أبي (بكر) (١) قال: نا (يعلى) (٢) بن الحارث عن عبيد اللَّه بن مسلم قال: سمعت مؤذن عمر بن عبد العزيز يقول: الصلاة خير من النوم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن مسلم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبدالعزیز کے مؤذن کو اذان میں الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ کہتے ہوئے سنا ہے۔