حدیث نمبر: 2127
٢١٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن علية عن سلمة بن علقمة عن محمد قال: نبئت أن النبي ﷺ كانت ترجله الحائض، ويقول: "إن حيضتها ليست في يدها" (١).
مولانا محمد اویس سرور
محمد فرماتے ہیں کہ حائضہ خاتون حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کنگھا کیا کرتی تھیں اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے کہ اس کا حیض اس کے ہاتھ میں نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 2128
٢١٢٨ - حدثنا ابن نمير ويعلى بن عبيد عن الأعمش عن تميم بن سلمة عن عروة عن عائشة قالت: (كنت) (١) أرجّل رأس رسول اللَّه ﷺ، وأنا حائض، وهو عاكف (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر میں کنگھا کیا کرتی تھی حالانکہ میں حالت حیض میں اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حالت اعتکاف میں ہوتے تھے۔
حدیث نمبر: 2129
٢١٢٩ - حدثنا عبدة بن سليمان عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر قال: ربما وضأته جارية من جواريه، وهي حائض تغسل قدميه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ بعض اوقات حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حائضہ باندی انہیں وضو کراتی اور ان کے پاؤں دھوتی تھی۔
حدیث نمبر: 2130
٢١٣٠ - حدثنا وكيع قال: نا سفيان عن عبد اللَّه بن (دينار) (١) عن ابن عمر: أن جارية كانت تغسل رجليه، وهي حائض (٢)
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن دینار فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حائضہ باندی ان کے پاؤں دھویا کرتی تھی۔
حدیث نمبر: 2131
٢١٣١ - حدثنا وكيع قال: حدثنا هشام عن أبيه عن عائشة قالت: كان النبي ﷺ (يدني) (١) رأسه يدلي وأنا حائض، وهو مجاور -تعني معتكفا- فيضعه في حجرى، فأغسله، وأرجله، وأنا حائض (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنا سر مبارک میری طرف بڑھاتے حالانکہ میں حالت حیض میں اور آپ حالت اعتکاف میں ہوتے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنا سر مبارک میری گود میں رکھ دیتے اور میں آپ کا سر دھوتی اور کنگھی کرتی حالانکہ میں حالت حیض میں ہوتی تھی۔
حدیث نمبر: 2132
٢١٣٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن مغيرة: أن أبا ظبيان سأل إبراهيم عن الحائض توضئ المريض؟ قال: لا بأس به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو ظبیان نے ابراہیم سے سوال کیا کہ کیا حائضہ مریض کو وضو کرا سکتی ہے انہوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 2133
٢١٣٣ - حدثنا وكيع عن الربيع عن الحسن قال: لا بأس أن تغسل الحائض رأس الرجل، وترجله.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ حائضہ عورت آدمی کا سر دھوئے اور اس میں کنگھی کرے۔
حدیث نمبر: 2134
٢١٣٤ - حدثنا سفيان بن عيينة عن منبوذ عن أمه قالت: دخل ابن عباس على ميمونة فقالت: أي بني، مالي أراك شعثا رأسك؟! قال: إن أم عمار مرجلتي حائض، قالت: أي بني، وأين الحيضة من اليد؟! كان رسول اللَّه ﷺ يضع رأسه في حجر إحدانا، وهي حائض.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منبوذ کی والدہ فرماتی ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما حضرت میمونہ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اے میرے بیٹے ! کیا بات ہے میں تمہارے بالوں کو پراگندہ حالت میں دیکھ رہی ہوں۔ انہوں نے فرمایا کہ میرے بالوں میں کنگھی کرنے والی ام عمار حالت حیض میں ہیں۔ حضرت میمونہ نے فرمایا کہ اے میرے بیٹے ! حیض کیا ہاتھ میں ہوتا ہے ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنا سر مبارک ہم میں کسی کی گود میں رکھتے تھے حالانکہ وہ حائضہ ہوتی تھی۔