حدیث نمبر: 2062
٢٠٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن علي بن مسعدة قال: نا عبد اللَّه الرومي قال: كان عثمان يقوم من الليل، فيلي طهوره بنفسه، فيقال له: لو أمرت بعض الخدم! فقال: إني أحب أن أليه بنفسي (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ رومی فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان رات کو اٹھتے تو اپنے وضو کا پانی خود اٹھاتے تھے۔ ان سے کسی نے کہا کہ اپنے کسی خادم کو اس کا حکم دے دیں تو فرمایا مجھے یہ پسند ہے کہ میں اپنے وضو کا پانی خود اٹھاؤں۔
حدیث نمبر: 2063
٢٠٦٣ - حدثنا وكيع عن موسى بن عبيدة عن العباس (بن عبد الرحمن) (١) المدني قال: خصلتان لم يكن رسول اللَّه ﷺ يكلهما إلى أحد من أهله: كان يناول المسكين بيده، ويضع (الطهور) (٢) من الليل، ويخمره (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عباس بن عبدالرحمن مدنی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو کاموں کو خود سر انجام دیتے تھے۔ ایک یہ کہ مسکین کو اپنے ہاتھ سے دیتے تھے اور دوسرا یہ کہ رات کو وضو کا پانی خود رکھتے اور اسے ڈھکتے تھے۔