حدیث نمبر: 2013
٢٠١٣ - وكيع عن سفيان عن حبيب عن زيد: أن عليًا بال، ومسح على النعلين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے پیشاب کیا اور جوتیوں پر مسح فرمایا۔
حدیث نمبر: 2014
٢٠١٤ - حدثنا أبو بكر عن (حنان) (١) عن (سدير) (٢) عن أبي جعفر قال: لا يمسح على النعلين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ جوتیوں پر مسح نہیں کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 2015
٢٠١٥ - حدثنا شريك عن يعلى (بن عطاء) (١) عن أوس بن أبي (أوس) (٢) قال: انتهيت مع أبي إلى ماء من مياه الأعراب، فتوضأ، ومسح على نعليه، فقلت له؟ فقال: رأيت رسول اللَّه ﷺ فعله (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اوس بن ابی اوس فرماتے ہیں کہ میں اپنے والد کے ساتھ دیہاتیوں کے ایک چشمے پر گیا۔ انہوں نے وہاں وضو کیا اور جوتیوں پر مسح کیا، پھر میں نے ان سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یونہی کرتے دیکھا ہے۔
حدیث نمبر: 2016
٢٠١٦ - حدثنا أبو بكر عن ابن إدريس عن الأعمش عن (أبي ظبيان) (١) قال: رأيت عليًا بال قائمًا، ثم توضأ، ومسح على نعليه، ثم أقام المؤذن، فخلعهما (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ظبیان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے کھڑے ہو کر پیشاب کیا پھر وضو کیا اور جوتوں پر مسح فرمایا، پھر مؤذن نے اقامت کہی تو انہوں نے جوتے اتار دئیے۔
حدیث نمبر: 2017
٢٠١٧ - حدثنا سفيان عن الزبير بن عدي عن أكيل عن سويد بن غفلة: أن عليًا بال، ومسح على النعلين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سوید بن غفلہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے پیشاب کیا اور جوتوں پر مسح فرمایا۔
حدیث نمبر: 2018
٢٠١٨ - حدثنا جرير بن عبد الحميد عن عبد العزيز بن رفيع عن أبي ظبيان: رأى عليًا بال في الرحبة، ثم توضأ، ومسح على نعليه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ظبیان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو مقام رحب میں پیشاب کرتے دیکھا پھر انہوں نے وضو کیا اور جوتوں پر مسح فرمایا۔