حدیث نمبر: 2009
٢٠٠٩ - أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن عطاء قال: المسح على الجوربين بمنزلة المسح على الخفين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جرابوں پر مسح کرنا موزوں پر مسح کرنے کی طرح ہے۔
حدیث نمبر: 2010
٢٠١٠ - حدثنا أبو داود عن عباد بن راشد قال: سألت نافعًا عن المسح على الجوربين؟ فقال: هما بمنزلة الخفين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عباد بن راشد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع سے جرابوں پر مسح کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ موزوں پر مسح کی طرح ہے۔
حدیث نمبر: 2011
٢٠١١ - حدثنا حفص عن عمرو عن الحسن قال: كان يقول: (الجوربان) (١)، والنعلان بمنزلة الخفين، وكان لا يرى أن يمسح على واحد منهما دون صاحبه.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرمایا کرتے تھے کہ جرابیں اور جوتیاں موزوں کی طرح ہیں ان میں سے ہر ایک پر مسح کیا جاسکتا ہے۔
حدیث نمبر: 2012
٢٠١٢ - حدثنا وكيع قال: نا أبو جعفر (١) الرازي عن (يحيى البكاء) (٢) قال: ⦗٤٠٩⦘ سمعت ابن عمر يقول: المسح على الجوربين، كالمسح على الخفين (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جرابوں پر مسح کرنا موزوں پر مسح کرنے کی طرح ہے۔