حدیث نمبر: 1989
١٩٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن نمير عن الأعمش عن إبراهيم عن همام: أن أبا مسعود كان يمسح على الجوربين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہمام فرماتے ہیں کہ حضرت ابو مسعود جرابوں پر مسح کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 1990
١٩٩٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن خالد بن (سعد) (١) عن عقبة ⦗٤٠٥⦘ ابن (عمرو) (٢)، أنه مسح على جوربين من شعر (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد بن سعد کہتے ہیں کہ حضرت عقبہ بن عامر نے بال کی بنی ہوئی جرابوں پر مسح کیا۔
حدیث نمبر: 1991
١٩٩١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي قيس عن (هزيل) (١) عن مغيرة بن شعبة: أن رسول اللَّه ﷺ مسح على الجوربين، والنعلين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ بن شعبہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جرابوں اور جوتیوں پر مسح فرمایا۔
حدیث نمبر: 1992
١٩٩٢ - حدثنا وكيع عن أبي (جناب) (١) عن أبيه عن (جلاس) (٢) بن عمرو: أن عمر توضأ (يوم) (٣) جمعة، ومسح على جوربيه ونعليه (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جلاس بن عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے جمعہ کے دن وضو کیا اور جرابوں اور جوتیوں پر مسح کیا۔
حدیث نمبر: 1993
١٩٩٣ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن حصين عن إبراهيم قال: (الجوربان والنعلان) (١) بمنزلة الخفين.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جرابیں اور جوتیاں موزوں کی طرح ہیں۔
حدیث نمبر: 1994
١٩٩٤ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا يونس عن الحسن، وشعبة عن قتادة عن سعيد بن المسيب والحسن أنهما قالا: يمسح على الجوربين (إذا كانا صفيقين) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب اور حسن فرماتے ہیں کہ اگر جرابیں اتنی موٹی ہوں کہ پنڈلی پر ٹھہر جائیں تو ان پر مسح کرنا جائز ہے۔
حدیث نمبر: 1995
١٩٩٥ - [حدثنا هشيم قال: أخبرنا حصين عن إبراهيم: أنه كان يمسح على الجوربين] (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم جرابوں پر مسح کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 1996
١٩٩٦ - حدثنا وكيع عن هشام عن قتادة عن أنس: أنه كان يمسح على الجوربين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس جرابوں پر مسح کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 1997
١٩٩٧ - [حدثنا وكيع عن حماد بن سلمة عن أبي غالب قال: رأيت أبا أمامة يمسح على الجوربين] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو غالب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوامامہ کو جرابوں پر مسح کرتے دیکھا ہے۔
حدیث نمبر: 1998
١٩٩٨ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن عبد اللَّه بن سعيد عن (جده) (١) قال: رأيت عليًا بال، ثم مسح على جوربيه ونعليه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خلاس فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے پیشاب کیا اور پھر جرابوں پر مسح فرمایا۔
حدیث نمبر: 1999
١٩٩٩ - حدثنا إسحاق الأزرق عن جويبر عن الضحاك: أنه كان يقول في المسح على الجوربين: لا بأس به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک جرابوں پر مسح کے بارے میں فرمایا کرتے تھے کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 2000
٢٠٠٠ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن (واصل) (١) عن سعيد (٢) بن عبد اللَّه بن ضرار: أن أنس بن مالك توضأ، ومسح على جوربين (مرعزي) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن عبداللہ کہتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے وضو کیا اور بھیڑ کے بالوں سے بنی جرابوں پر مسح فرمایا۔
حدیث نمبر: 2001
٢٠٠١ - حدثنا الثقفي عن إسماعيل بن أمية قال: بلغني أن البراء بن عازب كان لا يرى بأسًا بالمسح على الجوربين، وبلغني عن سعد بن أبي وقاص، وسعيد ابن المسيب، أنهما كانا لا يريان بأسًا بالمسح على الجوربين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء بن عازب جرابوں پر مسح کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔ حضرت سعد بن ابی وقاص اور حضرت سعید بن مسیب بھی جرابوں پر مسح کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 2002
٢٠٠٢ - حدثنا وكيع عن الأعمش قال: حدثنا إسماعيل بن رجاء عن أبيه قال: رأيت البراء توضأ، فمسح على الجوربين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت رجاء فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت براء کو جرابوں پر مسح کرتے دیکھا ہے۔
حدیث نمبر: 2003
٢٠٠٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن الزبرقان (١) العبدي عن كعب بن عبد اللَّه أن عليًا بال، ثم توضأ، ومسح على الجوربين والنعلين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت کعب بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے پیشاب کیا، پھر وضو کیا اور جرابوں اور جوتوں پر مسح فرمایا۔
حدیث نمبر: 2004
٢٠٠٤ - حدثنا وكيع قال: حدثنا يزيد بن (مردانبه) (١) عن الوليد بن سريع عن عمرو بن (حريث) (٢) أن عليًا توضأ، ومسح على الجوربين (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن کریب فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے جرابوں پر مسح فرمایا۔
حدیث نمبر: 2005
٢٠٠٥ - حدثنا وكيع قال: حدثنا مهدي بن ميمون عن واصل الأحدب عن أبي وائل عن عقبة بن عمرو: أنه توضأ، ومسح على الجوربين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو وائل فرماتے ہیں کہ حضرت عقبہ بن عامر نے وضو کیا اور جرابوں پر مسح فرمایا۔
حدیث نمبر: 2006
٢٠٠٦ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن المسيب بن رافع عن (يسير) (١) بن عمرو قال: رأيت أبا مسعود بال، ثم توضأ، ومسح على الجوربين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یسیر بن عمرو فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو مسعود کو دیکھا کہ انہوں نے پیشاب کیا، پھر وضو کیا اور جرابوں پر مسح کیا۔
حدیث نمبر: 2007
٢٠٠٧ - حدثنا جعفر بن عون عن (أبي العميس) (١) عن (فوات) (٢) قال: رأيت سعيد بن جبير توضأ، ومسح على الجوربين والنعلين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت فرات فرماتے ہیں کہ میں نے سعید بن جبیر کو دیکھا کہ انہوں نے وضو کیا اور جرابوں اور جوتوں پر مسح فرمایا۔
حدیث نمبر: 2008
٢٠٠٨ - حدثنا زيد بن حباب عن (هشام) (١) بن سعد عن (أبي حازم) (٢) عن سهل بن سعد: أنه مسح على الجوربين (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو حازم کہتے ہیں کہ حضرت سہل بن سعد نے جرابوں پر مسح فرمایا۔