کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: پیشاب کے بارے میں یہ کہنا مکروہ ہے کہ میں پانی بہانے جارہا ہوں
حدیث نمبر: 1837
١٨٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن ابن جريج عن عطاء قال: قام رجل من عند ابن عباس فقال له: أين؟ قال: (أريق) (١) الماء قال: لا تقل: (أريق) (٢)، ولكن قل: أبول (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس سے کھڑا ہوا تو انہوں نے اس سے پوچھا کہ کہاں جا رہے ہو ؟ اس نے کہا میں پانی بہانے جا رہا ہوں۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ یوں نہ کہو بلکہ کہو کہ میں پیشاب کرنے جارہا ہوں۔
حدیث نمبر: 1838
١٨٣٨ - حدثنا أبو أسامة عن محمد بن ميسرة عن (الأزرق) (١) بن قيس أنه سمع ابن عمر: أنه كره إن يقول: أقوم أهريق الماء (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ کوئی شخص پیشاب کے لیے جاتے ہوئے کہے کہ میں پانی بہانے جا رہا ہوں۔
حدیث نمبر: 1839
١٨٣٩ - حدثنا خالد بن مخلد قال: حدثنا سليمان بن بلال عن سهيل بن أبي صالح عن أبيه أن عمر قال لرجل: (لا تقل) (١) أهريق الماء، ولكن قل: أبول (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر نے ایک آدمی سے فرمایا کہ یہ نہ کہو کہ میں پانی بہا رہا ہوں بلکہ یہ کہو کہ میں پیشاب کر رہا ہوں۔
حدیث نمبر: 1840
١٨٤٠ - حدثنا يزيد بن هارون عن قيس عن أبي إسحاق عن أبي الأحوص عن عبد اللَّه: أنه كره أن يقول: أهريق الماء (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ کوئی شخص یہ کہے کہ میں پانی بہا رہا ہوں۔