حدیث نمبر: 1799
١٧٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن حصين عن (أبي) (١) وائل عن حذيفة بن اليمان قال: كان رسول اللَّه ﷺ إذا قام، فتهجد، يشوص فاه بالسواك (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بن یمان فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب تہجد کے لیے اٹھتے تو مسواک کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 1800
١٨٠٠ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن شقيق عن حذيفة عن النبي ﷺ مثله، إلا أنه لم يقل بالسواك (١).
مولانا محمد اویس سرور
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 1801
١٨٠١ - حدثنا شريك عن المقدام بن شريح عن أبيه قال: سألت عائشة قلت: أخبريني بأي شيء كان يبدأ رسول اللَّه ﷺ إذا دخل عليك؟ قالت: كان يبدأ بالسواك (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے عرض کیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب آپ کے پاس تشریف لاتے تو سب سے پہلا کام کیا کرتے ؟ فرمایا سب سے پہلے مسواک کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 1802
١٨٠٢ - حدثنا يعلى بن (عبيد) (١) عن محمد بن إسحاق عن محمد بن إبراهيم عن أبي سلمة (بن) (٢) عبد الرحمن عن زيد بن خالد الجهني قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لولا أن أشق على أمتي، لأمرتهم بالسواك عند كل صلاة"، قال فكان زيد بن خالد سواكه على أذنه موضع القلم من أذن الكاتب، فلا يقوم (٣) ⦗٣٦٢⦘ لصلاة إلا استن (٤)، ثم رده في موضعه (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن خالد سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اگر مجھے اپنی امت پر مشقت کا خوف نہ ہوتا تو میں انہیں ہر نماز کے لیے مسواک کا حکم دیتا۔ حضرت زید بن خالد اپنے کان پر وہاں مسواک رکھتے تھے جہاں کاتب اپنا قلم رکھتا ہے۔ جب نماز کے لیے اٹھتے تو مسواک کرتے اور پھر وہیں رکھ دیتے۔
حدیث نمبر: 1803
١٨٠٣ - حدثنا ابو أسامة وابن نمير عن عبيد اللَّه بن عمر عن سعيد بن أبي سعيد عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لولا أن أشق على أمتي لأمرتهم بالسواك عند كل وضوء" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر مجھے اپنی امت پر مشقت کا خوف نہ ہوتا تو انہیں ہر وضو میں مسواک کرنے کا حکم دیتا۔
حدیث نمبر: 1804
١٨٠٤ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن (حرام) (١) بن عثمان عن أبي عتيق عن جابر قال: كان يستاك إذا أخذ مضجعه، وإذا قام من الليل، وإذا خرج إلى الصبح قال فقلت له: قد شققت على (نفسك) (٢) بهذا السواك؟ فقال إن أسامة أخبرني: أن رسول اللَّه ﷺ كان يستاك هذا السواك (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عتیق کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر کو دیکھا کہ وہ سونے سے پہلے، اٹھنے کے بعد اور فجر کی نماز کے لیے جاتے وقت مسواک کیا کرتے تھے۔ میں نے ان سے کہا کہ آپ نے خود کو اتنی مشقت میں کیوں ڈال رکھا ہے ! فرمایا کہ مجھے حضرت اسامہ نے بتایا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی اسی طرح مسواک کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 1805
١٨٠٥ - حدثنا (عثام) (١) بن علي عن الأعمش عن حبيب عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: كان رسول اللَّه ﷺ يصلي ركعتين ثم يستاك (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو رکعت نماز پڑھتے پھر مسواک کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 1806
١٨٠٦ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن منصور عن شقيق عن حذيفة: أن النبي ﷺ كان إذا قام من الليل يشوص فاه بالسواك (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بن یمان فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب تہجد کے لیے اٹھتے تو مسواک کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 1807
١٨٠٧ - حدثنا عفان قال: حدثنا همام قال: حدثني علي بن زيد بن جدعان قال: حدثتني أم محمد عن عائشة: أن النبي ﷺ كان لا يرقد ليلا ولا نهارا، فيستيقظ، إلا تسوك قبل أن يتوضأ (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کبھی بھی دن میں یا رات میں نیند سے بیدار ہوتے تو وضو سے پہلے مسواک کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 1808
١٨٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا خالد بن مخلد قال: حدثنا إبراهيم بن إسماعيل بن أبي حبيبة قال: أخبرني داود بن الحصين عن القاسم بن محمد عن عائشة قالت: قال رسول اللَّه ﷺ: "السواك، مطهرة للفم، مرضاة للرب" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مسواک منہ کو صاف کرنے والی ہے اور اللہ کی رضا کا ذریعہ ہے۔
حدیث نمبر: 1809
١٨٠٩ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن (التميمي) (١) عن ابن عباس قال: (لقد) (٢) كنا نؤمر بالسواك، حتى ظننا أنه سينزل فيه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ہمیں مسواک کا حکم اس تسلسل اور اہتمام سے دیا جاتا تھا کہ ہمیں خیال ہوا کہ مسواک کے بارے میں کوئی حکم نازل ہوجائے گا۔
حدیث نمبر: 1810
١٨١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن أسامة بن زيد عن صالح بن كيسان: أن عبادة بن الصامت، وأصحاب رسول اللَّه (١) ﷺ، كانوا (يروحون) (٢)، والسواك على آذانهم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صالح بن کیسان فرماتے ہیں کہ حضرت عبادہ بن صامت اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کے کانوں پر ہر وقت مسواک لگی رہتی تھی۔
حدیث نمبر: 1811
١٨١١ - حدثنا معاوية بن هشام قال: حدثنا سليمان بن (قرم) (١) عن أبي حبيب عن رجل من أهل الحجاز عن عبد اللَّه بن الزبير عن النبي ﷺ قال: "لولا ⦗٣٦٤⦘ أن أشق على أمتي؛ لأمرتهم بالسواك عند كل صلاة" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن زبیر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر مجھے اپنی امت پر مشقت کا خوف نہ ہوتا تو میں ہر نماز کے لیے ان پر مسواک کو لازم کردیتا۔
حدیث نمبر: 1812
١٨١٢ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا مسعر قال: حدثنا محمد بن جحادة عن الشعبي قال: السواك مطهرة للفم، جلاء (للعين) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ مسواک منہ کو صاف کرنے والی اور نگاہ کو تیز کرنے والی ہے۔
حدیث نمبر: 1813
١٨١٣ - حدثنا عبيدة بن حميد قال: حدثنا الأعمش عن عبد اللَّه بن يسار عن عبد الرحمن بن أبي ليلى عن بعض أصحاب النبي ﷺ رفعه قال: "لولا أن أشق على أمتي، لفرضت على (أمتي السواك، كما فرضت) (١) عليهم الطهور" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ایک صحابی روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر مجھے اپنی امت پر مشقت کا خوف نہ ہوتا تو میں وضو کی طرح ہر نماز کے لیے مسواک کو بھی فرض قرار دے دیتا۔
حدیث نمبر: 1814
١٨١٤ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن واصل عن أبي سورة -ابن أخي أبي أيوب- (عن أبي أيوب) (١): أن رسول اللَّه ﷺ كان يستاك في الليلة مرارا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ایوب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک رات میں کئی مرتبہ مسواک فرماتے تھے۔
حدیث نمبر: 1815
١٨١٥ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا أبو معاوية عن الأعمش (عن سعد) (١) بن عبيدة عن أبي عبد الرحمن عن علي قال: إذا قام أحدكم من الليل؛ فليستك، فإن الرجل إذا قام من الليل، فتسوك، ثم توضأ، ثم قام إلى الصلاة، جاءه الملك حتى يقوم خلفه يستمع القرآن، فلا يزال يدنو منه حتى يضع فاه (على) (٢) فيه، فلا يقرأ آية إلا دخلت جوفه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کوئی رات کو اٹھے تو مسواک کرے۔ کیونکہ آدمی جب رات کو اٹھے، اور مسواک کرے پھر وضو کرے پھر نماز کے لیے کھڑا ہوجائے تو ایک فرشتہ اس کے پیچھے کھڑا ہو کر اس کا قرآن سنتا ہے۔ پھر وہ آہستہ آہستہ اس کے اتنا قریب ہوجاتا ہے کہ اپنا منہ اس کے منہ کے ساتھ لگا لیتا ہے۔ پس وہ جب بھی کوئی آیت پڑھتا ہے تو وہ آیت فرشتے کے پیٹ میں چلی جاتی ہے۔
حدیث نمبر: 1816
١٨١٦ - حدثنا جرير عن منصور عن الحكم قال: (نزل عليَّ مجاهد) (١) فكان أشد شيء مواظبة على السواك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ میں حضرت مجاہد کے پاس مہمان بن کر ٹھہرا، وہ سب سے زیادہ پابندی مسواک کی کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 1817
١٨١٧ - حدثنا كثير بن هشام عن جعفر بن برقان قال: حدثنا يزيد (١) بن الأصم قال: كان سواك ميمونة ابنة الحارث زوج النبي ﷺ منقعا في ماء، فإن شغلها عنه عمل، أو صلاة؛ وإلا فأخذته، واستاكت (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید بن اصم فرماتے ہیں کہ ام المؤمنین حضرت میمونہ بنت حارث کی مسواک پانی میں ڈوبی رہتی تھی۔ جب وہ نماز یا کسی اور کام میں مشغولیت سے فارغ ہوتیں تو مسواک کرتی تھیں۔
حدیث نمبر: 1818
١٨١٨ - حدثنا يزيد بن هارون عن حجاج عن مكحول قال: قال أبو أيوب: قال رسول اللَّه ﷺ: "أربع من سنن المرسلين: (التعطر) (١) والنكاح والسواك، (والحناء) (٢) " (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ایوب انصاری سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ چار چیزیں رسولوں کی سنتوں میں سے ہیں خوشبو لگانا نکاح کرنا مسواک کرنا مہندی لگانا۔
حدیث نمبر: 1819
١٨١٩ - حدثنا وكيع قال: حدثنا عبد الرحمن بن عمرو الأوزاعي عن حسان ابن عطية قال: (يقال) (١): الوضوء شطر الإيمان، والسواك شطر الوضوء (٢)، ولولا أن أشق على أمتي، لأمرتهم بالسواك عند كل صلاة، (ركعتان) (٣) يستاك فيهما العبد أفضل من سبعين ركعة لا يستاك فيها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسان بن عطیہ سے روایت ہے (کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا) وضو ایمان کا حصہ ہے اور مسواک وضو کا حصہ ہے۔ اگر مجھے اپنی امت پر مشقت کا خوف نہ ہوتا تو میں ہر نماز میں انہیں مسواک کا حکم دے دیتا۔ وہ دو رکعتیں جو مسواک کر کے پڑھی جائیں وہ ان رکعات سے ستر گنا افضل ہیں جو بغیر مسواک کے پڑھی جائیں۔
حدیث نمبر: 1820
١٨٢٠ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن عبد اللَّه بن دينار عن ابن عمر قال: لأن أكون استقبلت من أمري ما استدبرت -يعني: في السواك- أحب إلي من (وصيفين) (١)، قال: وكان ابن عمر لا يأكل (الطعام) (٢) إلا استن، يعني: استاك (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مسواک میں مشغول رہنا مجھے دو خادم غلاموں سے زیادہ محبوب ہے۔ حضرت عبداللہ بن دینار فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب بھی کھانا کھاتے تو مسواک کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 1821
١٨٢١ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش قال: سمعت مجاهدا قال: استبطأ رسول اللَّه ﷺ جبرائيل، فقال: وكيف نأتيكم وأنتم لا تقصون أظفاركم، ولا تنقون براجمكم، ولا تستاكون (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت جبرائیل نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آنے میں دیر کردی، جب آئے تو کہنے لگے کہ ہم ان لوگوں کے پاس کیسے آئیں جو ناخن نہیں کاٹتے، انگلیوں کے پورے صاف نہیں کرتے اور مسواک نہیں کرتے ؟ !
حدیث نمبر: 1822
١٨٢٢ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن موسى بن أبي عائشة عن سليمان ابن (صرد) (١) قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "استاكوا، وتنظفوا، وأوتروا؛ فإن اللَّه وتر يحب الوتر" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلیمان بن سعد سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مسواک کرو اور صفائی اختیار کرو۔ اور وتر پڑھو کیونکہ اللہ تعالیٰ وتر (طاق) ہے اور طاق کو پسند کرتا ہے۔
حدیث نمبر: 1823
١٨٢٣ - حدثنا وكيع عن المنذر بن ثعلبة العبدي عن عبد اللَّه بن بريدة الأسلمي قال: كان النبي ﷺ إذا استيقظ من أهله دعا جارية يقال لها بريرة بالسواك (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن بریدہ اسلمی فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب اپنے گھر والوں سے بیدار ہوتے تو اپنی ایک باندی جن کا نام بریرہ تھا، ان سے مسواک منگواتے تھے۔
حدیث نمبر: 1824
١٨٢٤ - حدثنا وكيع عن مسعر عن محمد بن جحادة عن الشعبي قال: السواك جلاء للعين، طهور للفم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ مسواک نگاہ کو تیز کرنے والی اور منہ کو پاک کرنے والی ہے۔
حدیث نمبر: 1825
١٨٢٥ - حدثنا وكيع قال: حدثنا إسرائيل عن أبي إسحاق عن التميمي قال: سألت ابن عباس عن السواك فقال: لم يزل رسول اللَّه ﷺ يأمر به، حتى ظننا أنه سينزل عليه فيه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت تمیمی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مسواک کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں مسواک کا حکم اس کثرت سے دیا کرتے تھے کہ ہم سمجھنے لگے کہ اس کے بارے کوئی حکم نازل ہوجائے گا۔
حدیث نمبر: 1826
١٨٢٦ - حدثنا وكيع عن أسامة بن زيد عن صالح بن كيسان قال: كان الرجل من أصحاب النبي ﷺ يروح، والسواك على أذنه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صالح بن کیسان فرماتے ہیں کہ مسواک صحابہ کرام میں سے ہر ایک کے کان پر لگی ہوتی تھی۔
حدیث نمبر: 1827
١٨٢٧ - حدثنا عفان قال: حدثنا عبد الوارث عن (شعيب) (١) عن أنس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "أكثرت عليكم (في السواك) (٢) " (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میں نے تمہیں مسواک کے بارے میں بہت تاکید کردی ہے۔