١٧٨٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ليث عن طاوس: في قطرة خمر وقعت في ماء؟ فكرهه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس سے پانی میں گرنے والے شراب کے قطرہ کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے اسے مکروہ خیال فرمایا۔
١٧٨٨ - حدثنا يزيد بن هارون عن (هشام) (١) عن الحسن: في (الحب) (٢) يقطر فيه القطرة من الخمر أو الدم، قال: يهراق.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے سوال کیا گیا کہ اگر مٹکے میں شراب یا خون کا قطرہ گرجائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ فرمایا اس سارے پانی کو گرا دیا جائے۔