حدیث نمبر: 1769
١٧٦٩ - حدثنا ابن علية عن شعبة قال: سألت الحكم عن رجل (تنخع) (١) فوقعت نخاعته في طهوره؟ فقال: يأخذها هكذا، فيطرحها. - وقال شعبة بيده، يصف أنه (يغرفها) (٢) من الإناء، فيطرحها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے سوال کیا کہ اگر آدمی کا بلغم اس کے وضو کے پانی میں گرجائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اسے اپنے ہاتھ سے یوں نکال لے۔ یہ فرماتے ہوئے حضرت شعبہ نے پانی میں ہاتھ ڈال کر تھوک نکالنے کا طریقہ بتایا۔
حدیث نمبر: 1770
١٧٧٠ - حدثنا ابن فضيل عن مغيرة عن إبراهيم -في النخاعة- قال: خذها، وخذ ما حملت، فإن كان فيها بزاق؛ أفسدت الطهور، أو الماء.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم بلغم کے بارے میں فرماتے ہیں کہ پانی میں سے بلغم اور اس کے اردگرد کے پانی کو نکال دو ۔ اگر اس میں تھوک بھی ہو تو پانی ناپاک ہوجائے گا۔
حدیث نمبر: 1771
١٧٧١ - حدثنا وكيع عن الربيع عن الحسن -في (النخامة) (١) تقع في الماء- قال: ألقها، وتوضأ.
مولانا محمد اویس سرور
حسن پانی میں گری ہوئی تھوک کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اسے نکال کر وضو کرلو۔