حدیث نمبر: 1707
١٧٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن حجاج عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي قال: (يتيمم) (١) لكل صلاة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہر نماز کے لیے تیمم کرے گا۔
حدیث نمبر: 1708
١٧٠٨ - حدثنا أبو أسامة عن (مجالد) (١) عن عامر قال: لا يصلي بالتيمم إلا صلاة واحدة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ ایک تیمم سے صرف ایک نماز پڑھ سکتا ہے۔
حدیث نمبر: 1709
١٧٠٩ - حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن قال: لا ينقض التيمم إلا الحدث.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ تیمم صرف حدث سے ٹوٹتا ہے۔
حدیث نمبر: 1710
١٧١٠ - حدثنا الضحاك (بن) (١) مخلد عن المثنى بن الصباح عن عطاء قال: يصلي بالتيمم الصلوات كلها، ما لم يحدث.
مولانا محمد اویس سرور
عطاء فرماتے ہیں کہ ایک تیمم سے ساری نمازیں پڑھ سکتا ہے جب تک حدث لاحق نہ ہو۔
حدیث نمبر: 1711
١٧١١ - حدثنا ابن مهدي عن همام عن عامر الأحول عن عمرو بن العاص قال: تيمم لكل صلاة، وكان (يفتي) (١) بذلك قتادة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن عاص فرماتے ہیں کہ ہر نماز کے لیے تیمم کرے گا۔ حضرت قتادہ کا بھی یہی فتویٰ تھا۔
حدیث نمبر: 1712
١٧١٢ - حدثنا عمر بن هارون عن ثور عن مكحول قال: لا يصلى تطوعًا بتيمم، ولا (تصلى) (١) صلاتان بتيمم واحد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ تیمم سے نفلی نماز بھی نہیں پڑھی جاسکتی اور نہ ہی ایک تیمم سے دو نمازیں پڑھی جاسکتی ہیں۔
حدیث نمبر: 1713
١٧١٣ - حدثنا أبو أسامة عن سعيد عن قتادة قال: كان يعجبه أن يتيمم لكل صلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ کو یہ بات پسند تھی کہ ایک تیمم سے ایک ہی نماز پڑھی جائے۔
حدیث نمبر: 1714
١٧١٤ - حدثنا جعفر (بن عون) (١) عن أبي حنيفة عن حماد عن إبراهيم قال: المتيمم على تيممه ما لم يحدث.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ متیمم کو جب تک حدث لاحق نہ ہو اس کا تیمم باقی رہتا ہے۔