حدیث نمبر: 1628
١٦٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن عبد الرحمن بن يزيد قال: قالوا لسلمان (١): علمكم نبيكم كل شيء، حتى الخراءة! قال: أجل، قد نهانا أن نستنجي باليمين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ کچھ لوگوں نے حضرت سلمان سے کہا کہ تمہارے نبی نے تو تمہیں ہر چیز حتی کہ استنجاء کرنے کا طریقہ بھی سکھا دیا ہے ! فرمایا ہاں، اور انہوں نے ہمیں اس بات سے منع کیا ہے کہ ہم دائیں ہاتھ سے استنجاء کریں۔
حدیث نمبر: 1629
١٦٢٩ - حدثنا ابن فضيل عن الأعمش عن بعض أصحابه عن مسروق عن عائشة قالت: (كانت) (١) يمين رسول اللَّه ﷺ لطعامه وصلاته، وكانت شماله لما سوى ذلك (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دایاں ہاتھ تو کھانے اور نماز کے لئے تھا اور بائیں ہاتھ کو آپ نے دوسرے کاموں کے لئے وقف کر رکھا تھا۔
حدیث نمبر: 1630
١٦٣٠ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عاصم عن المسيب -وقال غير حسين: عن زائدة (١) عن المسيب- عن (سواء) (٢) عن حفصة قالت: كانت يمين رسول اللَّه ﷺ لطعامه، وشرابه، وطهوره، وثيابه، وصلاته، وكانت شماله لما سوى ذلك (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حفصہ فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دایاں ہاتھ کھانے، پینے، وضو، کپڑے پہننے اور نماز کے لئے تھا اور بایاں ہاتھ دوسرے کاموں کے لئے مقرر تھا۔
حدیث نمبر: 1631
١٦٣١ - حدثنا حفص بن غياث عن هشام عن أبيه قال: [قال عمر: (إنما آكل بيميني واستطب بشمالي) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ میں دائیں ہاتھ سے کھاتا ہوں اور بائیں ہاتھ سے استنجاء کرتا ہوں۔
حدیث نمبر: 1632
١٦٣٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال] (١): كان يقال: يمين الرجل لطعامه وشرابه، وشماله لمخاطه واستنجائه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ آدمی کا دایاں ہاتھ کھانے اور پینے کے لئے ہونا چاہئے اور بایاں ہاتھ تھوک اور استنجاء وغیرہ کے لئے ہونا چاہئے۔