حدیث نمبر: 1575
١٥٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم وابن علية عن حميد عن أنس: أن النبي ﷺ طاف على نسائه في ليلة بغسل واحد (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک رات میں ایک غسل سے زیادہ ازواج مطہرات سے ہم بستری فرمائی۔
حدیث نمبر: 1576
١٥٧٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن عبد الرحمن عن عمته عن أبي رافع: أن رسول اللَّه ﷺ طاف على نسائه في ليلة، فاغتسل عند كل امرأة منهن غسلًا فقلت: يا رسول اللَّه لو اغتسلت غسلًا واحدًا؟ فقال: "هذا أطهر، وأطيب أو أطهر وأنظف" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو رافع کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک رات میں ایک سے زیادہ بیویوں سے ہم بستری فرمائی اور ہر ایک کے لئے الگ غسل فرمایا۔ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! اگر آپ ایک ہی غسل فرما لیتے تو کافی نہ تھا ؟ فرمایا یہ عمل زیادہ پاکیزہ اور اچھا ہے۔
حدیث نمبر: 1577
١٥٧٧ - حدثنا يزيد بن هارون عن هشام عن محمد عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "قال سليمان بن داود: لأطوفن الليلة على مائة امرأة، فتلد كل امرأة منهن غلامًا، يضرب بالسيف في سبيل اللَّه" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ حضرت سلیمان بن داود نے فرمایا تھا کہ میں ایک رات میں سو عورتوں سے جماع کروں گا، ہر عورت سے ایک لڑکا پیدا ہوگا جو اللہ کے راستے میں جہاد کرے گا۔
حدیث نمبر: 1578
١٥٧٨ - حدثنا ابن إدريس عن هشام عن ابن سيرين: أن سعد بن مالك طاف على تسع جوار له في ليلة، ثم أقام العاشرة، فقامت فنام، فاستحيت أن توقظه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت سعد بن مالک نے ایک رات میں اپنی نو باندیوں سے ہم بستری فرمائی۔ پھر دسویں کو جگایا لیکن خود سو گئے۔ اس باندی نے اس بات سے شرم محسوس کی کہ حضرت سعد بن مالک کو جگائے۔