حدیث نمبر: 1537
١٥٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم (١) (وأبو معاوية) (٢) عن محمد ابن إسحاق عن محمد بن جعفر بن الزبير عن (عبيد اللَّه) (٣) بن عمر عن ابن عمر قال: سئل رسول اللَّه ﷺ عن الماء يكون بأرض (الفلاة) (٤)، وما ينوبه من السباع والدواب، فقال: "إذا كان الماء قلتين؛ لم يحمل الخبث" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس پانی کے بارے میں سوال کیا گیا جو کسی جنگل میں ہو اور جانور اور درندے اس میں سے پیتے ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ” جب پانی دو قُلّے ہوجائے تو وہ ناپاکی نہیں اٹھاتا۔
حدیث نمبر: 1538
١٥٣٨ - حدثنا أبو أسامة عن الوليد بن كثير عن محمد بن جعفر بن الزبير عن عبد اللَّه بن عبد اللَّه عن ابن عمر عن النبي ﷺ: مثله أو نحوه (١).
مولانا محمد اویس سرور
یہ حدیث ایک اور سند سے بھی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 1539
١٥٣٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن محمد بن المنكدر عن عبد اللَّه بن عمرو قال: إذا كان الماء أربعين قلة، لم ينجسه شيء (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب پانی چالیس قلہ ہوجائے تو کوئی چیز اسے ناپاک نہیں کرتی۔
حدیث نمبر: 1540
١٥٤٠ - حدثنا إسحاق الأزرق عن المثنى عن سلمة بن وهرام عن عكرمة عن ⦗٣٠٧⦘ ابن عباس قال: إذا كان الماء (ذنوبين) (١)؛ لم ينجسه شيء (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ پانی جب دو ذنوب (ایک پیمانے کا نام) ہوجائے تو کوئی چیز اسے ناپاک نہیں کرتی۔
حدیث نمبر: 1541
١٥٤١ - حدثنا ابن علية عن عاصم بن المنذر عن رجل عن ابن عمر قال: إذا بلغ الماء قلتين؛ لم يحمل نجسًا، أو كلمة نحوها (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ پانی جب دو قُلّے تک پہنچ جائے تو کوئی چیز اسے ناپاک نہیں کرتی۔
حدیث نمبر: 1542
١٥٤٢ - [حدثنا ابن علية عن ابن عون عن محمد قال: إذا بلغ الماء أن يكون (كرًا) (١)؛ (لم يحمل نجسًا] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
محمد فرماتے ہیں کہ پانی جب ایک کر تک پہنچ جائے تو ناپاکی کو نہیں اٹھاتا۔
حدیث نمبر: 1543
١٥٤٣ - [حدثنا ابن علية عن ليث عن يزيد عن مسروق قال: إذا كان الماء (كرًا) (١)؛ فلا ينجسه شيء] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ پانی جب ایک کر ہوجائے تو کوئی چیز اسے ناپاک نہیں کرتی۔
حدیث نمبر: 1544
١٥٤٤ - حدثنا ابن علية عن ابن أبي الفرات عن محمد بن (زيد) (١) عن سعيد بن جبير قال: الماء الراكد لا ينجسه شيء، إذا كان قدر ثلاث قلال.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ کھڑا پانی جب تین قلوں تک پہنچ جائے تو کوئی چیز اسے ناپاک نہیں کرتی۔
حدیث نمبر: 1545
١٥٤٥ - حدثنا يزيد (عن) (١) أبي إسحاق عن مجاهد قال: إذا كان الماء قلتين؛ ⦗٣٠٨⦘ (لا) (٢) ينجسه شيء، قال شريك: قلت لأبي إسحاق: ما (يعني) (٣) بالقلتين؟ قال: الجرتين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ پانی جب دو قُلّے ہو تو کوئی چیز اسے ناپاک نہیں کرتی۔ حضرت شریک کہتے ہیں کہ میں نے ابو اسحاق سے پوچھا دو قُلّے کتنا پانی ہوتا ہے ؟ فرمایا دو مٹکے۔
حدیث نمبر: 1546
١٥٤٦ - حدثنا شريك عن ليث عن أبي عبيدة قال: إذا كان الماء (كرًا) (١)؛ لم ينجسه شيء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ پانی جب ایک کر ہوجائے تو کوئی چیز اسے ناپاک نہیں کرتی ۔
حدیث نمبر: 1547
١٥٤٧ - حدثنا ابن علية عن أيوب عن محمد بن المنكدر قال: إذا بلغ الماء أربعين قلة لم ينجسه شيء، أو كلمة نحوها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن المنکدر فرماتے ہیں کہ پانی جب چالیس قلوں تک پہنچ جائے تو کوئی چیز اسے ناپاک نہیں کرتی۔