حدیث نمبر: 1512
١٥١٢ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا (علي بن هاشم) (١) عن (ابن أبي ليلى) (٢) عن أبي الزبير عن جابر قال: نهى رسول اللَّه ﷺ أن يبال في الماء الراكد (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھڑے پانی میں پیشاب کرنے سے منع فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 1513
١٥١٣ - حدثنا ابن علية عن هشام عن محمد عن أبي هريرة قال: (لا يبل) (١) أحدكم في الماء الدائم ثم يغتسل منه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ تم میں سے کوئی شخص کھڑے پانی میں پیشاب نہ کرے ، پھر اس سے غسل کرے۔
حدیث نمبر: 1514
١٥١٤ - حدثنا ابن علية عن سلمة (بن) (١) علقمة عن ابن سيرين عن أبي هريرة قال: (لا يبول) (٢) أحدكم في الماء الدائم، ثم يتطهر منه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ تم میں سے کوئی شخص کھڑے پانی میں پیشاب نہ کرے نہ پھر اس سے پاکی حاصل کرے۔
حدیث نمبر: 1515
١٥١٥ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن (ابن) (١) عجلان عن أبيه عن أبي هريرة قال: قال النبي ﷺ: " (لا يبول) (٢) أحدكم في الماء الدائم، ولا يغتسل فيه من جنابة" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تم میں سے کوئی کھڑے پانی میں نہ تو پیشاب کرے نہ غسل جنابت کرے۔
حدیث نمبر: 1516
١٥١٦ - حدثنا زيد بن الحباب قال: أنا معاوية بن صالح قال: أخبرني أبو مريم عن أبي هريرة أن رسول اللَّه ﷺ قال: "لا يبول أحدكم في الماء الراكد ثم يتوضأ منه" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تم میں سے کوئی شخص کھڑے پانی میں پیشاب نہ کرے کہ بعد میں اس سے وضو بھی کرنے لگے۔