حدیث نمبر: 1509
١٥٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ليث بن أبي سليم عن عطاء أنه قال في الجنب ينتهي إلى البئر وليس معه إناء قال: يدلي ثوبه في البئر، ثم يعصره على جسده.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء اس جنبی کے بارے میں جو کنویں کے کنارے موجود ہو اور اس کے پاس برتن نہ ہو فرماتے ہیں کہ وہ اپنا کپڑا لٹکا کر گیلا کر کے پھر اسے اپنے جسم پر نچوڑ لے۔
حدیث نمبر: 1510
١٥١٠ - حدثنا هشيم عن أبي الزبير عن جابر أنه سئل عن الرجل الجنب ينتهي ⦗٣٠٠⦘ إلي الغدير قال: (يغتسل) (١) في ناحية منه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے اس جنبی کے بارے میں سوال کیا گیا جو تالاب کے کنارے کھڑا ہو تو فرمایا وہ ایک کنارے سے غسل کرلے۔
حدیث نمبر: 1511
١٥١١ - حدثنا علي بن هاشم عن ابن أبي ليلى عن أبي الزبير عن جابر قال: كنا نستحب أن نأخذ من ماء الغدير ونغتسل به في ناحية (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ہم اس بات کو پسند کرتے تھے کہ حوض کے ایک کنارے سے پانی لے کر غسل کرلیں۔