حدیث نمبر: 1257
١٢٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم: أنه كان يقول: ما خرج من (الجرح) (١) فهو بمنزلة الدم وفيه الوضوء.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرمایا کرتے تھے کہ جو چیز بھی زخم سے نکلے وہ خون کے درجہ میں ہے اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
حدیث نمبر: 1258
١٢٥٨ - [حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن الزهري قال: سمعته يقول: القيح والدم سواء] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ پیپ اور خون کا ایک حکم ہے۔
حدیث نمبر: 1259
١٢٥٩ - [حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن قال. القيح والصديد ليس فيه وضوء] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ پیپ اور کچ لہو میں وضو نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 1260
١٢٦٠ - حدثنا وكيع عن عمران بن حدير عن أبي مجلز: أنه كان لا يرى القيح شيئًا. قال: إنما ذكر اللَّه الدم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مجلز پیپ کو کچھ نہیں سمجھتے تھے اور فرماتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے صرف خون کا ذکر فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 1261
١٢٦١ - حدثنا وكيع عن شعبة عن مغيرة عن إبراهيم (و) (١) عن (شعبة عن) (٢) الحكم وحماد قالوا: ما خرج من البثرة من شيء، فهو بمنزلة الدم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم اور حضرت حماد فرماتے تھے کہ جو چیز بھی پھوڑے سے نکلے وہ خون کے درجہ میں ہے۔