کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کیا ( مقدس نام نقش کردہ) انگوٹھی کو بیت الخلاء میں لے جایا جا سکتا ہے؟
حدیث نمبر: 1211
١٢١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن عثمان بن الأسود عن عطاء: أنه كان لا يرى بأسًا أن يلبس الرجل الخاتم، ويدخل به الخلاء، ويجامع فيه، ويكون فيه اسم اللَّه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان بن اسود فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ آدمی انگوٹھی پہن کر بیت الخلاء میں داخل ہو یا بیوی سے جماع کرے، حالانکہ اس پر لفظ اللہ لکھا ہوا ہو
حدیث نمبر: 1212
١٢١٢ - حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن (زمعة) (١) عن سلمة (بن) (٢) (وهرام) (٣) عن عكرمة قال: كان ابن عباس إذا دخل الخلاء ناولني خاتمه (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عباس جب بیت الخلاء میں داخل ہونے لگتے تو اپنی انگوٹھی مجھے پکڑادیتے۔
حدیث نمبر: 1213
١٢١٣ - حدثنا يزيد بن هارون عن هشام عن الحسن وابن سيرين: في الرجل يدخل المخرج وفي يده خاتم فيه اسم اللَّه قال: لا بأس به.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور حضرت ابن سیرین (اس شخص کے بارے میں جو بیت الخلاء میں اپنی انگوٹھی لے کر داخل ہو جس پر لفظ اللہ لکھا ہے) فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 1214
١٢١٤ - حدثنا حفص عن ابن (أبي) (١) رواد عن عكرمة قال: كان يقول: إذا ⦗٢٤٢⦘ دخل الرجل الخلاء وعليه خاتم فيه ذكر اللَّه (تعالى) (٢)؛ جعل الخاتم مما يلي بطن كفه، ثم عقد عليه بأصبعه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ جب آدمی کوئی ایسی انگوٹھی لے کر بیت الخلاء میں داخل ہو جس پر لفظ اللہ لکھا ہے تو انگوٹھی کا رخ ہتھیلی کی طرف کر کے مٹھی بند کرلے۔
حدیث نمبر: 1215
١٢١٥ - حدثنا أبو معاوية قال: حدثنا الأعمش عن المنهال عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: كان سليمان بن داود إذا دخل الخلاء نزع خاتمه، فأعطاه امرأته (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت سلیمان بن داؤد جب بیت الخلاء میں داخل ہونے لگتے تو اپنی انگوٹھی اتار کر اپنی بیوی کو دے دیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 1216
١٢١٦ - حدثنا يحيى بن أبي بكير قال: حدثنا إبراهيم بن نافع عن ابن أبي نجيح عن مجاهد: أنه كان يكره للإنسان أن يدخل الكنيف، وعليه خاتم فيه اسم اللَّه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ بیت الخلاء میں ایسی انگوٹھی لے جانا مکروہ ہے جس پر لفظ اللہ لکھا ہو۔