حدیث نمبر: 1201
١٢٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن علقمة بن مرثد عن سليمان بن بريدة عن عمران بن حصين قال: من بال في مغتسله؛ فلم يتطهر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن حصین فرماتے ہیں کہ جس نے غسل خانے میں پیشاب کیا وہ پاک نہیں ہوا۔
حدیث نمبر: 1202
١٢٠٢ - حدثنا معتمر عن ليث عن عطاء عن عائشة قالت: ما طهر اللَّه رجلًا يبول في مغتسله، وقال عطاء: إذا كان يسيل فلا بأس (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ اللہ اس شخص کو پاک نہ کرے جو غسل خانے میں پیشاب کرے۔ حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر پانی بہہ رہا ہو تو کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 1203
١٢٠٣ - حدثنا ابن فضيل عن عطاء بن السائب عن زاذان وميسرة: أنهما كرها أن يبول الرجل في المغتسل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زاذان اور حضرت میسرہ غسل خانے میں پیشاب کرنے کو مکروہ سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 1204
١٢٠٤ - حدثنا أبو أسامة عن هشام قال: كان الحسن يكره أن يبول (الرجل) (١) في مغتسله.
مولانا محمد اویس سرور
حسن غسل خانے میں پیشاب کرنے کو مکروہ سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 1205
١٢٠٥ - [حدثنا ابن فضيل عن عطاء بن السائب قال: كان الحسن يكره أن يبول (الرجل) (١) في مغتسله] (٢)، قالوا: (وكان) (٣) بكر بن عبد اللَّه (٤) يقول: هو يهيج الوسوسة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن غسل خانے میں پیشاب کرنے کو مکروہ سمجھتے تھے اور بکر بن عبداللہ فرماتے تھے کہ اس سے وسوسے پیدا ہوتے ہیں۔
حدیث نمبر: 1206
١٢٠٦ - حدثنا وكيع عن عبد ربه (بن) (١) أبي راشد: قال قلت لريطة سرية أنس، كان أنس (يبول) (٢) في مستحمه؟ قالت: لا كنت (أضع) (٣) له تورا، فيبول فيه (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد ربہ بن ابی راشد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ریطہ سے پوچھا کہ کیا حضرت انس حمام میں پیشاب کیا کرتے تھے ؟ انہوں نے بتایا نہیں بلکہ میں ان کے لیے تانبے کا برتن رکھتی تھی، اس میں پیشاب کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 1207
١٢٠٧ - حدثنا عمر (عن) (١) عيسى عن الشعبي عن (عبد اللَّه) (٢): أنه كره البول في المغتسل (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ غسل خانے میں پیشاب کرنے کو مکروہ سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 1208
١٢٠٨ - حدثنا (عمر عن) (١) أفلح قال: رأيت القاسم يبول في مغتسله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت افلح کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم کو غسل خانے میں پیشاب کرتے دیکھا ہے۔
حدیث نمبر: 1209
١٢٠٩ - حدثنا شبابة قال: حدثنا شعبة عن قتادة عن عقبة بن صهبان قال: سمعت عبد اللَّه بن مغفل المزني يقول: البول في المغتسل يأخذ منه الوسواس (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن مغفل فرماتے ہیں کہ غسل خانے میں پیشاب کرنے سے وسوسے آتے ہیں۔
حدیث نمبر: 1210
١٢١٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عمن سمع أنس بن مالك يقول: إنما كره البول في المغتسل مخافة (اللمم) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ غسل خانے میں پیشاب کرنے کو پاگل پن کے ڈر سے مکروہ قرار دیا گیا ہے۔