حدیث نمبر: 1171
١١٧١ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم قال: أخبرنا منصور عن الحسن وابن سيرين أنهما كانا يكرهان دخول الحمام] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور حضرت ابن سیرین حمام میں داخل ہونے کو ناپسند سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 1172
١١٧٢ - (حدثنا أبو بكر) (١) قال حدثنا هشيم قال أخبرنا منصور عن ابن سيرين عن ابن عمر قال: لا تدخل الحمام؛ فإنه مما أحدثوا من النعيم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حمام میں داخل نہ ہو کیونکہ یہ نئی ایجاد کردہ خوش پروری کی چیزوں میں سے ہے۔
حدیث نمبر: 1173
١١٧٣ - حدثنا جرير عن عمارة عن أبي زرعة (قال: قال علي) (١): بئس البيت الحمام (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بدترین کمرہ حمام ہے۔