کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن حضرات کے نزدیک حوض سے غسل تو کر لیا جائے لیکن یہ کافی نہیں
حدیث نمبر: 1161
١١٦١ - حدثنا جرير عن المغيرة عن المسيب بن رافع عن ابن عباس قال: ⦗٢٣٢⦘ (الغسل) (١) من (ماء) (٢) الحمام (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حمام کے پانی سے غسل جائز ہے۔
حدیث نمبر: 1162
١١٦٢ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن مجاهد عن عبد اللَّه بن عمرو: أنه كان يغتسل من الحمام (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہما و حوض کے پانی سے غسل کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 1163
١١٦٣ - حدثنا ابن علية عن هشام الدستوائي عن يحيى بن أبي كثير عن رجل من الأنصار عن أبي هريرة قال: ماءان لا يجزئان ماء البحر وماء الحمام (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ دو پانی غسل کے لیے کافی نہیں ایک سمندر کا پانی اور دوسرا حوض کا پانی۔
حدیث نمبر: 1164
١١٦٤ - حدثنا وكيع عن ربيعة بن كلثوم قال: سمعت الحسن يقول: إذا خرجت من الحمام، فاغتسل.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ حمام سے نکلنے کے بعد غسل کرو۔