حدیث نمبر: 1148
١١٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور قال: قلت لإبراهيم: اغتسل من ماء الحمام؟ قال: إذا أخذته من حجرة أجزأك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے پوچھا کہ کیا میں حمام کے پانی سے غسل کرسکتا ہوں ؟ فرمایا ہاں اگر تم نے ایک کنارے سے لیا تو تمہارے لیے جائز ہے۔
حدیث نمبر: 1149
١١٤٩ - حدثنا جرير عن مغيرة عن الشعبي قال: لو اغتسلت (من ماء) (١) اغتسلت به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر میں اس سے غسل کروں تو میں پھر دوبارہ غسل نہ کروں گا۔
حدیث نمبر: 1150
١١٥٠ - حدثنا (هشيم) (١) عن حصين عن عكرمة قال: قلت له: الحمام يدخله المجوس والجنب؟ فقال: الماء طهور لا ينجسه شيء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حصین کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عکرمہ سے پوچھا کہ حمام سے مجوسی اور جنبی بھی غسل کرتے ہیں فرمایا پانی پاک کرنے والا ہے اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔
حدیث نمبر: 1151
١١٥١ - حدثنا ابن إدريس عن هشام قال: يجزئ الجنب ماء الحمام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ جنبی کے لیے حمام کا پانی کافی ہے۔
حدیث نمبر: 1152
١١٥٢ - [حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم: أنه كان يدخله، وإذا كان عند خروجه استقبل الميزاب، فاغتسل ثم خرج] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم حمام میں داخل ہوتے تو نکلتے وقت پرنالے کے نیچے غسل کرتے پھر باہر آتے۔
حدیث نمبر: 1153
١١٥٣ - حدثنا هشيم عن مغيرة عن الشعبي: أنه كان يدخل ويغتسل فيه ويقول: (لو) (١) اغتسلت منه ما دخلته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی حمام میں داخل ہوتے اور وضو کرتے، پھر فرماتے کہ اگر میں اس میں سے غسل کرتا تو اس میں داخل نہ ہوتا۔
حدیث نمبر: 1154
١١٥٤ - حدثنا إسحاق بن منصور قال حدثنا هريم عن يزيد بن أبي زياد عن إبراهيم قال: كان علقمة والأسود يغتسلان (من ماء الحمام) (١) ولا (يعقبانه) (٢) بغسل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ اور حضرت اسود حمام کے پانی سے غسل کرتے اور پھر اس کے بعد دوبارہ غسل نہ کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 1155
١١٥٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن زياد بن فياض عن (الهزهاز) (١) عن ابن أبزى قال: إنما جعل الحمام ليتطهر به ولا يتطهر منه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابزیٰ فرماتے ہیں کہ حمام اس لیے بنایا جاتا ہے کہ اس سے پاکی حاصل کی جائے اس لیے نہیں کہ اسے استعمال کر کے پاک ہونے کی ضرورت ہو۔
حدیث نمبر: 1156
١١٥٦ - حدثنا وكيع عن مسعر عن زياد (بن فياض) (١) عن ابن أبزى: مثله (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ایک اور سند سے یہی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 1157
١١٥٧ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن يحيى بن عبيد (البهراني) (١) قال: سألت ابن عباس عن ماء الحمام؟ فقال: الماء لا يجنب (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن عبید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے حمام کے پانی کے بارے میں پوچھا تو فرمایا کہ پانی کسی کو ناپاک نہیں کرتا۔
حدیث نمبر: 1158
١١٥٨ - حدثنا عبيدة بن حميد عن أبي فروة الهمداني عن الشعبي قال: سألته أتغتسل من ماء الحمام إذا كنت جنبًا؟ قال: نعم، ثم أعده أبلغ الغسل، قال: فقلت له: أتغتسل إذا خرجت منه؟ قال: فلم أدخله إذًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوفروہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے پوچھا کیا آپ حالت جنابت میں حمام کے پانی سے غسل کریں گے ؟ فرمایا ہاں پھر میں اسے اپنا بہترین غسل شمار کروں گا۔ میں نے کہا کیا آپ حمام سے نکلنے کے بعد پھر غسل کریں گے ؟ فرمایا : تو پھر اس میں داخل کیوں ہوتا ؟
حدیث نمبر: 1159
١١٥٩ - حدثنا غندر عن (شعبة عن أبي رجاء) (١) عن الحسن: أنه كان يكره أن يغتسل من ماء الحمام.
مولانا محمد اویس سرور
حسن حمام کے پانی سے غسل کرنے کو مکروہ خیال کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 1160
١١٦٠ - حدثنا هشيم عن سيار قال: رأيت الشعبي خرج من الحمام، فجعل يخوض ماء الحمام، ولم يغسل قدميه. قال: فقلت له في ذلك؟ فقال: إني رجل يُنظر إليَّ.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سیار کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی کو دیکھا کہ حمام سے نکل کر حمام کے پانی سے اپنے جسم کو دھونے لگے لیکن اپنے پاؤں نہیں دھوئے۔ میں نے اس کی وجہ پوچھی تو فرمایا میں ایک ایسا آدمی ہوں جس کی طرف دیکھا جاتا ہے۔