حدیث نمبر: 1107
١١٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن عبد الرحمن بن يزيد قال: كنا مع (سلمان) (١) في حاجة، فذهب (فقضى) (٢) حاجته، ثم رجع فقلنا له: توضأ يا أبا عبد اللَّه؛ لعلنا أن نسألك عن آي من القرآن قال (٣): فاسألوا: فإني لا أمسه: إنه لا يمسه إلا المطهرون: قال فسألناه، فقرأ (علينا) (٤) قبل أن يتوضأ (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم حضرت سلمان کے ساتھ تھے، حضرت سلمان رفع حاجت کے لیے تشریف لے گئے، جب واپس آئے تو ہم نے کہا کہ وضو کر لیجیے، شاید ہم آپ سے کسی آیت قرآنی کے بارے میں پوچھ لیں۔ فرمایا تم پوچھ لو، میں قرآن کو ہاتھ نہیں لگاؤں گا کیوں کہ اسے تو صرف پاک لوگ ہاتھ لگا سکتے ہیں۔ پھر ہم نے ان سے قرآن کے بارے میں پوچھا اور انہوں نے وضو سے پہلے ہمیں اس میں سے پڑھ کر سنایا۔
حدیث نمبر: 1108
١١٠٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن (يزيد) (١) بن معاوية عن علقمة والأسود، أن سلمان قرأ عليهما بعد الحدث (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ اور حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حضرت سلمان نے وضو کے بغیر ہمارے سامنے قرآن کی تلاوت کی۔
حدیث نمبر: 1109
١١٠٩ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن سلمة بن كهيل عن سعيد بن جبير عن ابن عباس وابن عمر قال: كانا يقرآن أجزائهما من القرآن بعد ما يخرجان من الخلاء قبل أن يتوضأ (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما بیت الخلاء سے نکلنے کے بعد وضو کرنے سے پہلے قرآن مجید کی تلاوت کرلیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 1110
١١١٠ - حدثنا ابن نمير عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب أن أبا هريرة كان يخرج من المخرج ثم يحدر السورة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ بیت الخلاء سے نکلتے اور سورت کی تلاوت کرلیتے تھے۔
حدیث نمبر: 1111
١١١١ - حدثنا الثقفي عن أيوب عن محمد: أن عمر قضى حاجته، ثم أخذ يقرأ، فقال له أبو مريم لو توضأت يَا أمير المؤمنين؟ فقال له عمر: أمسيلمة أفتاك ذاك؟! (١).
مولانا محمد اویس سرور
محمد کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عمر نے رفع حاجت کے بعد قرآن مجید کی تلاوت شروع کردی ابو مریم نے کہا اے امیر المومنین اگر آپ وضو کرلیں تو اچھا ہو۔ فرمایا ” کیا تجھے مسیلمہ نے یہ فتوی دیا ہے ؟ !
حدیث نمبر: 1112
١١١٢ - حدثنا يزيد بن هارون عن هشام عن ابن سيرين عن أبي هريرة (١) وعن أبي مريم عن عمر: بمثله (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 1113
١١١٣ - حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد عن قتادة قال: خرج عمر من الخلاء، فقرأ آية من كتاب اللَّه، فقيل له: أتقرأ وقد أحدثت؟ قال: أفيقرأ ذلك مسيلمة؟! (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بیت الخلاء سے باہر تشریف لائے اور قرآن مجید کی ایک آیت تلاوت فرمائی۔ آپ سے کسی نے کہا کہ آپ بےوضو ہو کر یوں پڑھتے ہیں ؟ فرمایا میں نہیں پڑھوں گا تو کیا مسیلمہ پڑھے گا ؟ !
حدیث نمبر: 1114
١١١٤ - حدثنا حفص عن الأعمش عن عمرو بن مرة عن عبد اللَّه بن (١) سلمة عن علي قال: (كان) (٢) رسول اللَّه ﷺ (يقرئنا) (٣) القرآن على كل حال ما لم يكن جنبًا (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حالت جنابت کے علاوہ ہر حال میں قرآن مجید کی تلاوت کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 1115
١١١٥ - حدثنا هشيم عن أبي (بشر) (١) عن نافع بن جبير: أنه لم ير بأسًا (بالقراءة) (٢) على غير طهارة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع بن جبیر بغیر وضو کے تلاوت کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 1116
١١١٦ - حدثنا أبو أسامة عن عبد اللَّه بن حميد عن أبي جعفر قال كان علي بن حسين يقرأ القرآن بعد الحدث.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حسین بےوضو ہونے کی حالت میں تلاوت قرآن کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 1117
١١١٧ - حدثنا عبدة بن سليمان عن عبد الملك (عن) (١) عطاء في الرجل يهريق الماء (و) (٢) يقرأ القرآن؟ قال: يكون على طهر أحب إليَّ إلا أن يكون يقرأ طرف الآية أو الشيء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے پوچھا گیا کہ ایک آدمی رفع حاجت کر کے قرآن کی تلاوت کرسکتا ہے ؟ فرمایا پاکی میں کرنا زیادہ بہتر ہے البتہ ایک آدمی آیت یا کچھ حصہ پڑھ لے تو کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 1118
١١١٨ - حدثنا أبو معاوية عن الشيباني عن سعيد بن جبير قال: (ربما نزلت) (١) وأنا في السفر لأقضي حاجتي من الغائط والبول، فما ألحق بأصحابي حتى أقرأ جزءًا من القرآن قبل أن أتوضأ.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے کہ بعض اوقات سفر میں رفع حاجت کے بعد ساتھیوں سے ملنے تک اور وضو کرنے سے پہلے میں قرآن مجید کا ایک حصہ پڑھ لیتا ہوں۔
حدیث نمبر: 1119
١١١٩ - حدثنا وكيع عن عمران بن حدير عن أبي مجلز قال: كنت أقرأ في المصحف، فخرج أبي من الخلاء وقد (تعاييت) (١) في آية فأذكرنيها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ میں مصحف میں سے تلاوت کر رہا تھا کہ میرے والد بیت الخلاء سے باہر تشریف لائے۔ مجھے ایک آیت کے بارے میں مشکل پیش آئی تو انہوں نے میری راہنمائی فرما دی۔
حدیث نمبر: 1120
١١٢٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي قال: اقرأ القرآن على كل حال ما لم تكن جنبًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حالت جنابت کے علاوہ ہر حال میں قرآن مجید کی تلاوت کرو۔
حدیث نمبر: 1121
١١٢١ - حدثنا وكيع عن ربيع عن ابن سيرين: أنه كان يقرأ بعد الحدث.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین حدث کے بعد بھی قرآن مجید کی تلاوت کرلیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 1122
١١٢٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: (كان يقال: اقرأ القرآن على كل حال ما لم تكن جنبًا).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ کہا جاتا تھا کہ سوائے جنابت کے ہر حال میں قرآن کی تلاوت کرلو۔
حدیث نمبر: 1123
١١٢٣ - حدثنا وكيع عن شعبة عن حماد عن إبراهيم عن عبد اللَّه أنه كان معه رجل، فبال، ثم جاء فقال له ابن مسعود: اقرئه (١).
مولانا محمد اویس سرور
ایک آدمی حضرت ابن مسعود کے ساتھ تھا، اس نے پیشاب کیا، جب وہ واپس آیا تو ابن مسعود نے فرمایا اس کو ” پڑھو “۔
حدیث نمبر: 1124
١١٢٤ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن سلمة بن كهيل عن سعيد بن جبير: أن ابن عباس وابن عمر كانا يقرآن القرآن بعد ما يخرجان من الحدث قبل أن يتوضأ (١).